پشاور:

جنوبی وزیرستان کے علاقے عمر رغزائی سے اغواء ہونے والے چاروں پولیس اہلکار چھوڑ دیے گئے۔ 

ڈی پی او ارشد خان چاروں پولیس اہلکاروں کو بدھ اور جمعرات کی درمیان شب عمر رغزائی  پولیس پوسٹ کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کا اسلحہ اور دیگر سامان سب کچھ بھی واپس کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چاروں پولیس

پڑھیں:

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید

بنوں میں نیوسبزی منڈی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنڈولہ: خوارج کا سیکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اکھاڑ دیا، گیٹ اڑانے کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے جہاں ان کا پولیس عملے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دہشت گرد حملے کے دوران پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کمبے سے نیچے گرگیاجس کے نتیجے میں نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشوں سمیت سولر پلیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: بھارت کابزدلانہ حملہ: ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اقوام عالم کےلیےخطرہ بن گئی

بنوں میں موبائل، ڈی ایس ایل اور دیگر نیٹ سروس چوتھے روز بھی بدستور بند رہی، موبائل اور نیٹ سروس کی بندش سے مقامی صحافیوں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا رہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں سبزی منڈی پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارودی مواد بجلی سپلائی بندش بنوں ٹرانسفارمر حملہ دہشت گرد شدید فائرنگ موبائل نیٹ سروس نیو سبزی منڈی

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے واشنگٹن میں فائرنگ کے دوران مارے جانے والے اسرائیل کے سفارت خانے کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی
  • موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوا مغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا
  • لاہور: موٹروے پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب، 2 اغوا کار اسلحہ سمیت گرفتار
  • واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار قتل، مشتبہ شخص گرفتار
  • کرم، پولیس نے دو بچیاں بازیاب کرکے سرغنہ سمیت پورا گینگ گرفتار کرلیا
  • بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید
  • شمالی وزیرستان، بم حملے میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر ورثا کا میتیں رکھ کر دھرنا
  • اسلام آباد میں کال سینٹر کے دو ملازمین بازیاب، اغواکار گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کا ایکشن: 2 مغوی بازیاب، 8 اغوا کار گرفتار
  • اسلام آباد میں سنسنی خیز پولیس مقابلہ، اغواء شدہ افراد ڈیرے سے بازیاب، 8 ملزمان گرفتار