چائنا میڈیا گروپ “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی پانچویں ریہرسل کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی پانچویں ریہرسل کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی پانچویں ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔
پیر کے روزاس دوران تخلیقی پروگرامز، میوزیکل اور ڈانس پرفارمنسز، ٹاک شوز، ڈرامہ ، اوپیرا، مارشل آرٹس، میجک شو اور دیگر قسم کے پروگرامز شاندار انداز میں پیش کیے گئے ۔
گالا کے چار ضمنی مقامات اور مرکزی مقام کے پروگرامز بہترین انداز میں ایک دوسرے کی تکمیل کر رہے ہیں، جن میں روایتی ثقافت اور جدید انداز، آرٹ اور سائنس و ٹیکنالوجی کا ملاپ ، تہوار کی گرم جوشی اور نئے سال کی خوشی بھرپور طریقے سے پیش کی جا رہی ہے.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپرنگ فیسٹیول گالا چائنا میڈیا گروپ
پڑھیں:
ایک نئی تحقیق نے نوجوان نسل کو والدین کے لعن طعن سے بچالیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سڈنی :ایک تازہ ترین تحقیق نے عام تاثر کی نفی کی ہے کہ بچوں کا زیادہ اسکرین ٹائم صحت کے لیے نقصان دہ ہے، آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے محققین نے 18 سال سے کم عمر تقریباً 1 لاکھ 33 ہزار بچوں اور نوجوانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس سے حیران کن نتائج سامنے آئے۔
تحقیق کے مطابق ہیلتھ ایپس، فٹنس ٹریکرز اور دیگر آن لائن پروگرامز بچوں اور نوجوانوں کی جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کر رہے ہیں، ڈیجیٹل ٹولز استعمال کرنے والے بچے روزانہ 10 سے 20 منٹ اضافی جسمانی سرگرمی کرتے ہیں جبکہ کچھ پروگرامز کے استعمال سے بچوں کی بیٹھنے کی عادت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی اور وہ روزانہ اوسطاً 20 سے 25 منٹ کم بیٹھے۔
مزید یہ کہ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ ڈیجیٹل پروگرامز استعمال کرنے والے بچوں کی غذائی عادات میں بہتری آئی، خاص طور پر پھل، سبزیاں اور کم چکنائی والی غذائیں زیادہ استعمال کی گئیں، جس کے نتیجے میں جسمانی وزن اور چربی میں مستقل بہتری دیکھی گئی، البتہ نیند کے معیار پر ان پروگرامز کے کوئی خاص اثرات ظاہر نہیں ہوئے۔
محققین نے کہا کہ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بچوں کے اسکرین ٹائم کو مکمل منفی نہیں سمجھا جا سکتا، بلکہ موزوں اور صحت مند ڈیجیٹل ٹولز بچوں کی جسمانی سرگرمی اور غذائی عادات میں بہتری کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے والدین اور اساتذہ کو مشورہ دیا کہ بچوں کو مثبت ڈیجیٹل پروگرامز کی طرف راغب کیا جائے تاکہ وہ صحت مند طرز زندگی اپنا سکیں۔
یہ تحقیق بچوں کی صحت اور ٹیکنالوجی کے تعلق پر نئے انداز میں روشنی ڈالتی ہے اور والدین کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے کہ کس طرح اسکرین ٹائم کو فائدہ مند بنایا جا سکتا ہے۔