اسلام آباد:

وزیراعظم نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، اس سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق شرح سود کو ایک فی صد کم کرکے 13 سے 12 فی صد مقرر کردیا گیا ہے۔

شرح سود میں کمی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ساتھ ہی ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے۔ پُر امید ہوں کہ آئندہ مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔ معیشت کی بحالی کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صدر کی سعودی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت

صدر آصف علی زرداری نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔وہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں اور کثیرالجہتی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ ایمان اور باہمی اعتماد پر مبنی گہرے اور تاریخی تعلقات کے حامل ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سفیر سے یہ بھی کہا کہ وہ حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنا پرتپاک مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کریں۔اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبریڈ گاڑیوں کی صنعت میں ترقی، بی وائی ڈی کے بڑے منصوبے کا انکشاف
  • سکلز ایمپیکٹ بانڈ کی منظوری، جدید ماڈل نوجوانوں کیلئے نجی سرمایہ کاری لائے گا: وزیراعظم
  • صدر کی سعودی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت
  • حکومت معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے اور سرکاری اداروں میں میرٹ لانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور سرمایہ کاری حکمت عملی پر اجلاس
  • صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت پر تبادلہ خیال
  • شرحِ سود کو آئندہ مالیاتی پالیسی میں 6 فیصد تک لایاجائے،احمد چنائے
  • سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات