دبئی کیپیٹلز نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرکے تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ابوظہبی : دبئی کیپٹلز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
204 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کیپٹلز نے شائی ہوپ اور گلبدین نائب کی 135 رنز کی سنسنی خیز شراکت قائم کی جس نے لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑے رنز کے تعاقب کی بنیاد رکھی۔
ہوپ کی نصف سنچری اور نائب کی 80 رنز کی شاندار اننگز نے کیپیٹلز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل چریتھ اسلانکا نے 34 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔
ایڈم روسنگٹن اور شائی ہوپ نے بڑے ہدف کا سامنا کرتے ہوئے پاور پلے میں کیپیٹلز کو 54 رنز کے ہدف تک پہنچایا۔ روسنگٹن نے 13 گیندوں پر 21 رنز بنائے جس کے بعد وہ پانچویں اوور میں آندرے رسل کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
شائی ہوپ نے 34 گیندوں پر 4 چوکے اور 2 چھکے لگا کر لیگ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی۔ ہوپ کے ساتھ گلبدین نائب بھی شامل تھے۔ نائب نے اپنے پہلے 27 رنز میں صرف ایک چوکا مارا تاہم اس کے فورا بعد ہی انہوں نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی۔
13 ویں اور 17 ویں اوور کے درمیان کیپیٹلز نے 71 رنز بنار ہدف کو اور قریب کرلیا 135 رنز کی شراکت بالآخر اس وقت ٹوٹی جب جیسن ہولڈر نے 18 ویں اوور میں نائب کو آؤٹ کر دیا۔ نائب نے اپنی اننگز کا اختتام 47 گیندوں پر 80 رنز سے کیا جس میں چار چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
آخری 2 اوورز میں کیپیٹلز کو 26 رنز درکار تھے داسن شناکا نے 19 ویں اوور میں آندرے رسل کو دو چوکے اور ایک چھکا مارا جس نے کیپیٹلز کو 19.
اس سے قبل ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے اوپنرز کائل میئرز اور اینڈریز گوس نے 63 رنز کی شراکت قائم کی۔ گوس نے پاور پلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 17 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے انہیں اوبیڈ میک کوئے نے آوٹ کیا۔
مائرز نے 21 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے، سکندر رضا نے انہیں 7 ویں اوور میں آؤٹ کرکے رن ریٹ کو کچھ دیر کے لئے روک دیا۔
کھیل میں اس وقت ڈرامائی تبدیلی آئی جب چرتھ اسلانکا اور علیشان شرفو نے کیپیٹلز کی پٹائی شروع کی دونوں کھلاڑیوں نے صرف 52 گیندوں میں 105 رنز بنائے اسلانکا نے 38 گیندوں پر 74 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ شرفو نے 21 گیندوں پر 36 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
دمانتھا چمیرا نے آخری دو اوورز میں صرف چھ رنز دیئے اور اسلانکا کو آؤٹ کرکے کچھ کنٹرول حاصل کیا ۔ نائٹ رائیڈرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے جو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں ان کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور اور سیزن کی پہلی اننگز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ میاں بیوی میں جھگڑا نہیں تھا تو ساس سسر کو قتل کیوں کیا؟ دن دیہاڑے 2 لوگوں کو قتل کر دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ بیوی ناراض ہوکر میکے بیٹھی تھی۔ ملزم کے وکیل پرنس ریحان نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل بیوی کو منانے کے لیے میکے گیا تھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب آپ تو لگتا ہے بغیر ریاست کے پرنس ہیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ 2 بندے مار دیے اور ملزم کہتا ہے مجھے غصہ آگیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے سوال کیا کہ بیوی کو منانے گیا تھا تو ساتھ پستول لے کر کیوں گیا؟۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ مدعی بھی ایف آئی آر کے اندراج میں جھوٹ بولتے ہیں۔ قتل شوہر نے کیا، ایف آئی آر میں مجرم کے والد خالق کا نام بھی ڈال دیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ مدعی سچ بولے تو فوجداری مقدمات میں کوئی ملزم بھی بری نہ ہو۔
واضح رہے کہ مجرم اکرم کو ساس سسر کے قتل پر ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے سزا کو سزائے موت سے عمرقید میں تبدیل کردیا تھا۔