رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ، چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا، ملک میں چینی کا نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کا نیا بحران جنم لینے لگا ہے ، چینی کی ہول سیل اور پرچون کی سطح پر قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ کرشنگ سیزن میں 43 لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی جبکہ رواں سیزن میں3لاکھ ٹن کمی سے 40 لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سٹے باز رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے متحرک ہیں اور انہوں نے فروری اور مارچ کیلئے قیمتیں طے کر کے پیشگی سودے بھی کر لئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مداخلت نہ کی تو رمضان المبارک میں چینی کی قیمتیں غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور اس وقت چینی کی ایکس مل قیمت 140 سے 143 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق، ماہ دسمبر میں چینی کی ایکس مل قیمت 125 روپے فی کلو تھی، لیکن اب مافیا نے ماہ فروری کے لئے فیوچر ٹریڈ کی قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے۔چھوٹی دکانوں پر چینی کی قیمتیں 155 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مافیا کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو رمضان کے دوران چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو رمضان میں قیمتوں کے اضافے سے بچایا جا سکے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رمضان المبارک چینی کی قیمت روپے فی کلو میں چینی کے مطابق کا نیا
پڑھیں:
پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے روز پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی جہاں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 283 روپے 45 پیسے مقرر ہوئی ہے۔
دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتیں بھی جاری
سعودی ریال: 75 روپے 55 پیسے
بحرینی دینار: 752 روپے 05 پیسے
عمانی ریال: 736 روپے 22 پیسے
کویتی دینار: 928 روپے 47 پیسے
قطری ریال: 77 روپے 55 پیسے
ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 286 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیے: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں حالیہ بہتری درآمدی بل میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور معاشی پالیسیوں پر مارکیٹ کے اعتماد کا مظہر ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں کرنسی مارکیٹ میں مزید استحکام متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی روپیہ اور ڈالر پاکستانی روپے کی قدر پاکستانی کرنسی ڈالر غیر ملکی کرنسی ریٹ کرنسی ریٹ