دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے:شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے،حکومت اور عوام کی طرف سے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں،پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دولت مشترکہ رکن ملکوں کے درمیان بہترین شراکت داری کا پلیٹ فارم ہے، دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کی 60فیصد آبادی 30سال سے کم عمر ہے،دولت مشتر کہ ممالک کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے،ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے،نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان پرامن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں،ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ادراک ہے،وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی کا فلیگ شپ پروگرام ہے، پاکستان کی 70فیصد آبادی 30سال سے کم عمر ہے،نوجوان تبدیلی کی نوید ہیں،قومی ترقی وپالیسی سازی میں ان کا کرداربڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نوجوانوں کی ترقی وبہبود پر خصوصی توجہ دی، تمام سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے،نوجوانوں کی بہبود وترقی سے متعلق پنجاب اوروفاق نے متعدد منصوبے شروع کئے،پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے ہونہار طلبہ کو وظائف دیئے گئے،گلگت بلتستان،آزادکشمیر،بلوچستان میں دانش اسکول قائم کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نوجوانوں کی
پڑھیں:
وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔