کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں پھر سے اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یکم سے 25 جنوری تک کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انچارج ریبیز کلینک سول اسپتال ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر رومانہ فرحت کا بتانا ہے کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ جناح اسپتال میں 25 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 1500 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے زخم کو فوری طور پر صابن سے دھونا ضروری ہے، متاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین اور حفاظتی کورس مکمل کرنا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسپتال میں کیسز رپورٹ سول اسپتال
پڑھیں:
راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے
راولپنڈی:راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر سے اب تک مجموعی طور پر 374 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 82 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اب تک 13 لاکھ 6 ہزار 235 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 45 ہزار 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 845 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1 ہزار 677 مقامات کو سیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 285 چالان جاری کیے گئے اور 97 لاکھ 61 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔