یونان کشتی حادثہ: ایف آئی اےکے 3 افسران سمیت 10 اہلکار نوکری سے برخاست
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
یونان کشتی حادثےکی تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈکانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس سے قبل بھی 37 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جاچکا ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیرکا کہنا ہےکہ غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کےخلاف انضباطی کارروائی کویقینی بنایا جائےگا۔
ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے، معصوم شہریوں کے استحصال میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا، غفلت برتنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائےگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
سعودی عرب کے شہر جازان میں ہونے والے ایک خوفناک حادثے نے شہریوں بالخصوص طلبا کو غم زدہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جب 4 خواتین اساتذہ کو اسکول لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور اس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ چاروں میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
سعودی وزارت تعلیم نے اس سانحہ کو اساتذہ برادری کے لیے ایک دل دہلا دینے والا نقصان قرار دیتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
خواتین اساتذہ کی نماز جنازہ میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔