ویل ڈن پاکستان کے رونالڈو‘‘ فیصل واوڈا نے مزید اچھی خبروں کی نوید سنادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ویل ڈن پاکستان کے رونالڈو‘‘ فیصل واوڈا نے مزید اچھی خبروں کی نوید سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید اچھی خبروں کا اشارہ دیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے ’’ویل ڈن پاکستان کے رونالڈو‘‘
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے لیے مزیدٹھنڈی، مثبت اور خیبر کی ہوائیں بیرون ملک سے چلتی ہوئی پاکستان میں داخل ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ابتدا ہے پاکستان کی کامیابیوں اور بلندیوں کی۔ ان شا اللہ یہ ہوائیں اب چلتی رہیں گی، ویلڈن پاکستان کےرونالڈو۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اپنے پیغام میں فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی اور پی ٹی آئی کو ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے پاکستان کے
پڑھیں:
پاناما اور سویز کینال سے امریکی جہازوں کو مفت سفر کی اجازت ہونی چاہیے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاناما اور سویز کینال سے امریکی جہازوں کو مفت سفر کی اجازت ہونی چاہیے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کو کہہ دیا ہے کہ فوری طور پر اس صورتحال کا خیال رکھیں اور اسے یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ پاناما نہر کو واپس لینا چاہتے ہیں۔
جنوری میں دوسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف لینے سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ پاناما نہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اقتصادی یا فوجی طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کریں گے۔
Post Views: 1