اے این ایف کی کارروائیاں: 227 کلو منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پاکستان نے مختلف شہروں میں 7 کارروائیوں کے دوران 227 کلو منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، اسلام آباد میں کار سے 28.8 کلو افیون، 98.4 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
راوی ٹول پلازہ لاہور سے 38.
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کےخلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں۔
اسی طرح کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ لاہور سے 33.6 کلو چرس برآمد اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
سندھ میں جامشورو کے قریب ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس، بلوچستان میں تربت سے 10 کلو آئس جبکہ کے پی میں پشاور میں ملزم کے قبضے سے 6 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اے این ایف کو گرفتار کلو چرس
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔