چینی نئے سال کی آمد پر چینی صدر کے شمال مشرق کے دورے کے گہرے معنی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چینی نئے سال کی آمد پر چینی صدر کے شمال مشرق کے دورے کے گہرے معنی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
ٰبیجنگ : ہر سال جشن بہار کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ لازماً ملک کے مختلف علاقوں میں جا کر نچلی سطح کے کارکنوں اور عوام سے ملاقات کرتے ہیں۔ چینی قمری کیلنڈر میں سانپ کے سال کے موقع پر شی جن پھنگ نے دیہی علاقوں، بازاروں اور کاروباری اداروں کا دورہ کرنے کے لیے شمال مشرقی چین کے صوبے لیاؤ ننگ کا سفر کیا۔
یہ ایک دل کو چھو لینے والا سفر تھا.
لیاؤ ننگ صوبہ نئے دور میں شمال مشرقی چین کی جامع احیا کو فروغ دینے اور نئی کامیابیاں حاصل کرنے میں ایک اہم مشن رکھتا ہے۔ لیاؤ ننگ کے اس سفر کا پہلا اسٹاپ ہولوداو شہر تھا، جہاں شی جن پھنگ ژوجیاگو گاؤں گئے۔
گزشتہ سال اگست میں یہ علاقہ شدید سیلاب کی زد میں آیا تھا اور شی جن پھنگ نے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے بارے میں جاننے اور متاثرہ لوگوں سے ملنے اور انہیں تسلی دینے کے لیے ایک خصوصی دورہ کیا تھا۔اس کے علاوہ شی جن پھنگ نے مقامی رہائشی کمیونٹیوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور جشن بہار منانے کا مطلب ہے کہ نئے سال کا آغاز اچھا ہو گا ، ہر خاندان خوشی سے زندگی بسر کرےگا اور تمام لوگ خوشحال ہوں گے ،یہی خوشحالی کا منظر ہے۔ ہمیں ان خوبصورت مناظر کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وفاقی وزیر قانون کا اسلام آباد کی ضلع کچہری کا دورہ
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آبادکی ضلع کچہری کا دورہ کیا اور کچہری سے ملحقہ پارکنگ ایریا کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دیگر بھی موجود تھے۔