Jasarat News:
2025-07-26@14:01:06 GMT

آئی ایل ٹی20، شارجہ وارئرز نے دبئی کیپیٹلز کو شکست دیدی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

دبئی(آئی این پی ) جانسن چارلس نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارجہ واریئرز نے دبئی کیپیٹلزکو 9 وکٹوں سے ہرادیا ۔33گیندوں پر 71رنز کی شاندار اننگز کی بدولت واریئرز نے آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز کے خلاف اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔ پہلی اننگز میں ایڈم زمپا کی 28 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کرنے سمیت اسپنرز کی متاثر کن کارکردگی نے دبئی کیپیٹلز کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز تک محدود کر دیا۔ جانسن چارلس اور ٹام کوہلر کیڈمور نے بولنگ اٹیک کو تہس نہس کرتے ہوئے سیزن کا سب سے بڑا پاور پلے اسکور بنایا ۔ اس جوڑی نے صرف 6اوورز میں 79 رنز بنائے، خاص طور پر چارلس نے پانچ چھکے لگائے جس میں ظاہر خان کے ایک اوور میں 24 رنز بھی حاصل کئے گئے۔ چارلس نے 21 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کا اختتام 11 ویں اوور میں سکندر رضا نے کیا۔ چارلس تین چوکے اور آٹھ چھکے لگانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے اگلے اوور میں دشمنتھا چمیرا کی گیند کو بائونڈری سے باہر پھینک کر میچ کا اختتام کیا۔ انگلش کھلاڑی نے 32 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔اس سے قبل ایڈم روسنگٹن کے ایک چھکا اور دو چوکے کی مدد سے کیپیٹلز نے پاور پلے میں 55 رنز بنائے۔ پاور پلے کے بعد رن ریٹ میں زبردست کمی ہوئی ۔ شائی ہوپ نے تحمل سے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا تاہم لیکن درمیانی اوورز میں اسپنرز چھائے رہے جس سے وکٹیں گرتی رہیں ۔ زامپا نے گلبدین نائب کو آئوٹ کیا اور کپتان سکندر رضا کو ایشٹن اگر نے پویلین کی راہ دکھائی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دبئی کیپیٹلز

پڑھیں:

اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی، پھر وہ پیسہ کہاں جاتا ہے؟ کرپشن انتہا کو پہنچ گئی۔ مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال گزرنے کے بعد اب نو مئی کے فیصلے کوئی قبول نہیں کرے گا۔

اس طرح کے فیصلے پہلے بھی اس ملک میں آئے، نہ انہیں سیاستدان قبول کرتے ہیں اور نہ ہی قانون دان مانتے ہین، نو مئی بڑا واقعہ ہے لیکن جب دو سال گزر جائیں تو کوئی فیصلے قبول نہیں کرے گا، جس ملک کا چیف جسٹس آئینی درخواست سُن ہی نہ سکتا ہو تو وہاں پر پھر کون سا انصاف رہ گیا ہے؟ اور جس ملک میں قانون نہ ہو وہ نہیں چلتا یہ تاریخ کا سبق ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ بے شک سارے اختیارات اپنے پاس رکھ لیں، 26 کے بعد 27 ویں ترمیم کر لیں لیکن اگر صلاحیت نہیں تو ملک نہیں چلا سکتے، حکومت ناکام ہے اور اسے خود اپنے آپ سے چیلنج ہے، یہ جتنے برس بھی رہیں ملک آگے نہیں بڑھے گا، آج جتنے چیلنجز پاکستان کو درپیش ہیں یہ پہلے کبھی نہیں تھے، ملک کو آگے لے جانے کی بات کریں کیوں کہ ملک اس وقت ترقی نہیں کر رہا، سیاسی ڈائیلاگ کریں جس میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں کرپشن حد سے زیادہ ہے گورننس نہیں ہے، پنجاب کی حقیقت بھی وہی ہے جو باقی صوبوں کی ہے، ایک بات ہوئی کہ سفارش کا خاتمہ ہوگیا، درحقیقت کرپشن انتہا کو پہنچ گئی ہے، اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی، پھر وہ پیسہ کہاں جاتا ہے؟ اب سیدھا پیسے لگائیں، انصاف بھی پیسے سے ملتا ہے، پولیس، گورننس اور ترقیاتی کام سب پیسے سے ہے، ماضی میں گیس ڈویلپمنٹ چارجز لگائے 6 سو ارب حکومت کو چلے گئے، کاربن لیوی بھی یہی ہے، معاشی اعشارے اسٹاک مارکیٹ غریب کی میز پر کھانا نہیں رکھتے، ترقی نہیں ہو رہی تو ملک آگے نہیں جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی گئی
  • ڈیجیٹل معیشت کی طرف قدم: وزیراعظم نے ایف بی آر میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی
  • پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان
  • بنگلا دیش سے ٹی20 سیریز میں شکست؛ ہیڈ کوچ کے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے
  • شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلہ دیش کو 74 رنز سے شکست دیدی
  • اسلام آباد میں سڑک دبئی سے مہنگی بنتی ہے اور چار مہینے نہیں چلتی
  • سیریز کا آخری ٹی20؛ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد