امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا  خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں آرمی بلیک ہاک سے تصادم کے بعد طیارہ دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک امریکن ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں 64 افراد سوار تھے، وفاقی حکام کے مطابق طیارہ بدھ کی شام آرمی کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، حادثے کے بعد واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے اندر اور باہر پروازیں روک دی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت 3 افراد سوار تھے اور اس میں کوئی اعلیٰ فوجی اہلکار نہیں تھا، فوری طور پر عملے کی حالت کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

کینساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جیری موران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کینساس سے آنے والے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، میں حکام سے رابطے میں ہوں، میرے ساتھ طیارے میں سوار تمام لوگوں کے لئے دعا کریں۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر کے مطابق کے بعد

پڑھیں:

امریکہ، روس کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکی فوجی گرفتار

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )روسی حکومت کو جنگی ٹینکوں کی حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکی فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے امریکی وزارتِ انصاف کے مطابق امریکی فوج اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ امریکی جنگی ٹینکوں کی حساس معلومات روسی حکومت تک پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا.

نشریاتی ادارے کے مطابق کے مطابق 22 سالہ امریکی فوجی اہلکار ٹیلر ایڈم لی جو کہ ٹیکساس کے فورٹ بلیس فوجی اڈے پر تعینات ہیں، پر دو الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں انہیں حساس ملکی دفاعی معلومات کو منتقل کرنے اور تکنیکی ڈیٹا کو بغیر لائسنس کے برآمد کرنے کی کوشش کا الزام شامل ہے.

(جاری ہے)

ٹیلر ایڈم لی جو ایک ٹاپ سیکریٹ سیکیورٹی کلیئرنس رکھتے ہیں، پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے امریکی جنگی ٹینک M1A2 ایبرمز کی کارروائیوں اور اس کی کمزوریوں سے متعلق معلومات روسی حکومت کو فراہم کرنے کی کوشش کی، تاکہ اس کے بدلے وہ روسی شہریت حاصل کر سکیں ایف بی آئی کے کاﺅنٹر انٹیلی جنس ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رومن روزھاوفسکی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ گرفتاری ان افراد کے لیے پیغام ہے جو امریکہ کے ساتھ غداری کرنے کا سوچ رہے ہیں، خاص طور پر وہ فوجی اہلکار جو اپنے وطن کی حفاظت کا عہد کر چکے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شراکت دار امریکی شہریوں کی حفاظت اور خفیہ معلومات کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی فوجی اہلکار ٹیلر ایڈم لی نے ایک ایس ڈی کارڈ کسی ایسے شخص کے ساتھ شیئر کیا تھا، جسے وہ روسی انٹیلی جنس افسر سمجھ رہا تھا اس کارڈ میں امریکی جنگی ٹینکوں اور دیگر فوجی آپریشنز کے بارے میں حساس دستاویزات موجود تھیں ان دستاویزات پر کنٹرولڈ انکلاسفائیڈ انفارمیشن کا نشان بھی موجود تھا رپورٹ کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور لی نے ابھی تک عدالت میں اپنے الزامات کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا. 

متعلقہ مضامین

  • امریکہ، روس کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکی فوجی گرفتار
  • انٹرلاکن میں ایک دن
  • امریکی ریاست جارجیا کے فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ؛ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
  • امریکہ، فوجی بیس میں مسلح شخص کی فائرنگ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع
  • امریکی فوجی اڈے فورٹ اسٹیورٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاع
  • اہم افریقی ملک کے فوجی ہیلی کاپٹر کوحادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک 
  • گھانا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ وزیر دفاع سمیت 8 اعلیٰ افسران ہلاک
  • گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 وزرا سمیت 9 افراد ہلاک
  • بھارتی فوج کا مورال تباہ، خودکشیوں میں اضافہ؛ مودی سرکار خاموش تماشائی
  • ریچھ کو کھانا کھلانے کی کوشش، موٹرسائیکل سوار کی جان لے گئی