میر علی آپریشن: 6 خوارج ہلاک، میجر حمزہ، سپاہی نعیم شہید
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ میجر حمزہ اسرار بہادر افسر تھے جبکہ سپاہی محمد نعیم بھی بہادری سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔ میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی، تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا، انہوں نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر حمزہ اسرار کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہید کا تعلق ضلع نصیر آباد سے تھا، انہوں نے 6 سال تک دفاع وطن کا فریضہ انجام دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیردفاع، وزیر اطلاعات سمیت سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین بھی نماز جنارہ میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ نماز جنازہ کے بعد شہید میجر حمزہ اسرار کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچایا گیا اور شہید میجر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم نے وطن کے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، شہید میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی بہادری پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے شمالی وزیرستان میں 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہاپسندی اور آخری دہشتگردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ بلاول بھٹو نے میجر حمزہ اسرار شہید اور سپاہی محمد نعیم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ شہید کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی ۔صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت نے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید اور سپاہی محمد نعیم شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا، صدر مملکت نے کارروائی کے دوران 2 جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا، صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی، صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم سپاہی محمد نعیم شہید شہید میجر حمزہ اسرار میجر حمزہ اسرار شہید سکیورٹی فورسز صدر مملکت نے کے مطابق کے خاتمے کے دوران کے ساتھ ایس پی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
ڈی پی او کے مطابق فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق نصف شب کو پولیس پوسٹ دھرئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے بہادر پولیس اہل کاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ دہشت گرد آئی ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر ایک مربوط حملہ کرنا چاہ رہے تھے۔
حکام کے مطابق پولیس جوانوں نے مشکوک حرکات کے سدباب میں کارروائی شروع کی اور اسی دوران دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گردبھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ آئی جی پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ہے۔