سندھ اسمبلی ،جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا ترمیمی بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا مجوزہ قانون ’’جامعات ترمیمی بل‘‘ صوبائی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ترمیمی بل کے مطابق سندھ کی جامعات میں ایم اے پاس بیوروکریٹ کو وائس چانسلر مقرر کیا جا سکے گا، وائس چانسلر کا تقرر سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ تین ناموں میں سے ہوگا۔حاضر سروس بیوروکریٹ سندھ کی کسی بھی جامعہ میں وائس چانسلر بن سکے گا جبکہ وائس چانسلر بننے کی صورت میں سول سروس چھوڑنا ہوگی۔جامعات ترمیمی بل کے تحت سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ذہین افراد کو بھی وائس چانسلر بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس 3 فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وائس چانسلر
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی، جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔