ایف آئی آر پر اور ایف آئی آر درج کرنے والوں پر تھوکتا ہوں، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں ایف آئی آر پر اور ایف آئی آر درج کرنے والوں پر تھوکتا ہوں، اگر میں غائب ہوگیا تو کارکن شاہراہ ریشم ، اٹک پل، افغانستان سے آنے والا راستہ، ساوتھ ریجن موٹروے بند کردیں۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری صوابی جلسہ کے حوالے سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان کی صدارت میں ملاکنڈ ریجن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ضلعی و تحصیل تنظیموں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوابی جلسے کے انتظامات اور حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر ایم این اے جنید اکبر خان نے کارکنان کے نام ایم پیغامات جاری کیے ہیں۔جنید اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے شادی پر ڈھول بجانے کیلیے مجھے صدر نہیں بنایا بلکہ جعلی نظام کے خاتمے کیلیے آیا ہوں۔9 مئی کے بعد جنہوں نے ہمارے کارکنان کو رلایا، وعدہ کرتا ہوں اب انہیں رلائیں گے۔ اگر اللہ نے مجھے اختیار دیا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ اْن میں سے ایک ایک کو رلاؤں گا۔ میں ایف آئی آر پر اور ایف آئی آر درج کرنے والوں پر تھوکتا ہوں۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ اگر میں غائب ہوگیا تو بحثیت صوبائی صدر ملک بند کرنے کا لائحہ عمل بتاتا ہوں شانگلہ، کوہستان، بٹگرام والے شاہراہ ریشم بند کردیں پشاور ریجن کے لوگ اٹک پل بند کردیں فاٹا والے افغانستان سے آنے والا راستہ بند کردیں اور ساوتھ ریجن موٹروے بند کردیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی ا ر جنید اکبر
پڑھیں:
عمرہ کرنے والوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا آغاز
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)سعودی عرب کی وزارتِ حج نے ہجری سال 1447 کے عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج سے مملکت سے باہر رہنے والے افراد کے لیے عمرہ ویزوں کے اجرا کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نیا مرحلہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصول اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے تسلسل کا حصہ ہے۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو آج ہی سینسک" ایپ کے ذریعے عمرہ کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔نسک" مملکت کی جانب سے ضیوف الرحمان کے لیے سرکاری ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والا مرکزی پلیٹ فارم ہے، جہاں سے زائرین آسانی سے بکنگ کر سکتے ہیں، پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں اور کئی دیگر ڈیجیٹل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔(جاری ہے)
وزارت حج وعمرہ نے مزید بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا آغاز پہلے ہی کر دیا گیا تھا، جن میں مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ شراکت داری شامل ہے، تاکہ تمام مراحل کو آسان اور موثر بنایا جا سکے۔ وزارت کی کوشش ہے کہ خدمات کو مزید زبانوں میں وسعت دی جائے، ڈیجیٹل آگاہی میں اضافہ ہو اور معتمرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت، تحفظ اور سکون فراہم کیا جائے تاکہ حرمین شریفین کے خدام کی حیثیت سے مملکت کا شاندار تشخص اجاگر ہو۔