عرب وزرائے خارجہ اجلاس : غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں کے جبری انخلا کا منصوبہ مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز

جدہ (آئی پی ایس )عرب وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کو غزہ سے اردن اور مصر میں جبری طور پر منتقل کرنے کے امریکی صدر کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔عرب وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کو غزہ سے اردن اور مصر میں جبری طور پر منتقل کرنے کے امریکی صدر کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔وزرائے خارجہ نے متفقہ مقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا کسی بھی طرح کے حالات میں قابل قبول نہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں مصر، اردن، سعودی عرب قطر، متحدہ عرب امارات، فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اور حکام نے کہا اس طرح کے اقدام سے خطے میں استحکام کو خطرہ ہوگا، تنازعات پھیل جائیں گے اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔ اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کو مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کی سلامتی، خطے کے استحکام کے حوالے سے جامع انداز میں کام کرنے کے طریقہ کار پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کا خیر مقدم کیا گیا۔

عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں جون 2025 میں مسئلہ فلسطین اوردوریاستی حل کے لیے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔مشاورتی اجلاس میں تنازعہ فلسطین اورغزہ کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے علاوہ محفوظ طریقے سے پناہ گزینوں کی واپسی کے ساتھ امدادی کاموں تیز بنانے پر زوردیا گیا۔ مصر کی دعوت پر وزارئے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین کے حوالے سے سات نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں جنگ بندی کے حوالے سے مصر اور قطر کی کوششوں کو سراہا گیا۔ امریکہ کے اہم کردار کی بھی تعریف کی گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اشتراک سے دو ریاستی حل اور خطے کو تمام تنازعات سے صاف کرنے کے حوالے سے بھی امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ عرب وزارتی اجلاس میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے غزہ پٹی میں امدادی کی بھرپورطریقے سے ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام رکاوٹوں کو فوری ختم کرنے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

غزہ پٹی سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا اور غزہ پٹی کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی نفی کرتے ہوئے اسے مکمل طورپر مسترد کیا کیا گیا۔ اجلا س میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی کو مکمل ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی جائے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین اونروا کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے اسے نظر انداز کرنے یا محدود کرنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طورپر مسترد کیا گیا۔

اجلاس میں بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینیوں کے جائز حقوق کی پاسداری کے لیے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی و تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے فلسطینیوں کو غزہ سے اردن اور مصر منتقل کیے جانے پر زور دیا تھا، اس مطالبے کے خلاف عرب وزرائے خارجہ نے متفقہ موقف پیش کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

غزہ معاہدہ: اسحاق ڈار اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج استنبول جائینگے

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر (آج) پیر کو ایک روزہ دورے پر استنبول جائیں گے۔ جہاں وہ عرب- اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق استنبول اجلاس کے دوران پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بالخصوص غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، فلسطینی عوام کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ کی تعمیرِ نو کی ضرورت پر زور دے گا۔ پاکستان اس بات کو بھی دہرائے گا کہ تمام فریقوں کو مل کر ایک آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہئیں، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جو اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق ہو۔

متعلقہ مضامین

  • استنبول میں اسلامی ممالک کا اجلاس: غزہ سے اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ
  • غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کے ہاتھ میں دیا جائے‘ استنبول اجلاس کا اعلامیہ جاری
  • استنبول: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
  • ترکیہ، غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کریگا
  • غزہ معاہدہ: اسحاق ڈار اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج استنبول جائینگے
  • عرب اسلامک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، نائب وزیراعظم کل استبول روانہ ہوں گے
  • غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، مسلم وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع
  • غزہ کیلیے امریکی منصوبے کی حمایت میں مسلم ممالک کا اجلاس کل ہوگا
  • ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات