رشوت اور جھگڑوں کی شکایت پر پشاور کی ابابیل فورس کے خلاف شکنجہ سخت
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
پشاور:
شہریوں سے بدتمیزی، ڈیوٹی کے دوران سونا اور دکانداروں سے جھگڑے سمیت رشوت کی شکایت پر ابابیل فورس کے خلاف شکنجہ کس لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلی محمود خان کے دور میں پشاور میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے ابابیل فورس جو کہ 800 اہلکاروں پر مشتمل تھی بنائی گئی تاہم انکا باقاعدہ سربراہ یا ذمہ دار آفیسر نہ ہونے سے ابابیل فورس کی کارکردگی کم اور شکایات زیادہ تھیں جس پر پہلی بار ابابیل فورس کو تھانے کے حوالے کردیا گیا۔
پشاور کے ایس ایس،پی آپریشنز کیساتھ ابابیل فورس کی میٹنگ ہوئی جس میں ابابیل فورس کو تھانوں کے حوالے کردیا گیا ابابیل فورس متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور سرکل ڈی ایس پی کے زیر نگرانی ڈیوٹی سر انجام دینگے ہر ماہ متعلقہ تھانے سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کی جائے گی جبکہ ابابیل فورس کی ڈیوٹی کا دورانیہ بھی 8 گھنٹے سے کم کرکے 5 گھنٹے کردیا گیا لیکن شہریوں سے اچھا رویہ، رشوت سے دور اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے بارے میں ابابیل فورس کو وارننگ کیساتھ ہدایات جاری کردی گئیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ابابیل فورس
پڑھیں:
امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی کراچی میں دھوکا کھا گئی، شادی کے چند ماہ بعد طلاق
کراچی:کراچی میں امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی نوجوان کے فریب کا شکار ہوگئی ۔ فیس بک پر دوستی کے بعد کراچی پہنچنے والی 19 سالہ سندا ایاری کو شادی کے چند ماہ بعد شوہر نے طلاق دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے نیا آباد کے رہائشی 19 سالہ محمد عامر کی فیس بک پر تیونس کی سندا ایاری سے دوستی ہوئی، جس کے بعد لڑکی 28 نومبر کو کراچی پہنچی۔
اگلے ہی روز 29 نومبر کو دونوں نے شادی کرلی۔ نکاح کا اندراج 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی لیاری میں کرایا گیا۔ تاہم شادی کے صرف سات ماہ بعد محمد عامر نے سندا ایاری کو طلاق دے دی۔ بے یار و مددگار لڑکی مدد کی تلاش میں لیاقت آباد وومن تھانے جا پہنچی۔
یہ پڑھیں: پاکستانی لڑکے کی محبت میں آئی امریکی خاتون وطن واپس روانہ
سندا کا کہنا ہے کہ اس کا پاکستانی ویزا 18 فروری کو ختم ہو چکا ہے اور شوہر نے ساتھ رکھنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ سندا نے اپیل کی ہے کہ چونکہ اس کے پاس وطن واپسی کے اخراجات نہیں ہیں، لہٰذا حکومت پاکستان اسے ایگزٹ پرمٹ جاری کرے تاکہ وہ واپس جا سکے۔
ایس ایچ او وومن ڈسٹرکٹ سینٹرل عظمی خان کے مطابق لڑکے کو تھانے بلوایا گیا تھا، جس نے بیوی کو طلاق دینے کی تصدیق کی اور تھانے سے چلا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے کسی قسم کی زیادتی کی شکایت نہیں کی، اسے فوری طور پر پناہ فراہم کر دی گئی ہے۔