’’آئی ایم ایف کی شرائط کے باوجود اخراجات بے قابو ہیں‘‘
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور:
تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے اس ہفتے کہا ہے کہ ہم تنخواہ دار طبقے کے لیے فی الحال ٹیکس کے ریٹس کم نہیں کر سکتے لیکن ان کے لیے گوشوارے جمع کرانے کا پراسیس آسان کر رہے ہیں۔
انھوں نے اسٹینڈنگ کمیٹی میں کہا کہ جب گوشوارہ جمع کرواتے ہیں تو اس میں 672 کالم ہیں، تنخواہ دار طبقے کے لیے خاص طور پر ایک نیا گوشوارہ بن رہا ہے جس میں صرف 18کالم ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باوجود اخراجات بے قابو ہیں، ترقیاتی بجٹ کم سیاستدانوں کے فنڈز بڑھ گئے، سیاستدانوں کی اسکیموں کے فنڈز کے لیے تنخواہ دار طبقے کی ایک بار پھر قربانی دے دی گئی.
تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا حکومت اپنے اخراجات پر کنٹرول نہیں کر رہی، پارلیمنٹرینز کو ترقیاتی پروگراموں کے نام پر جو فنڈز دیے جاتے ہیں، یہ ایک طرح کی کرپشن ہے، ان کے لیے اربوں روپے کی اسکیمیں ڈول آ?ٹ کرتی ہے تاکہ ان کو استعمال کر کے اپنے ووٹ بینک کو پکا کرے، باوجود اس کے کہ ہمیں اپنے اخراجات کم کرنے چاہئیں، خزانے کا منہ پارلیمنٹیرینز کے لیے کھول دیا گیا ہے.
انھوں نے کہا کہ چین کی چھوٹی سی کمپنی نے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، دوسری طرف امریکہ اس حد تک پریشان ہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ایک ویک اپ کال ہے اور ساتھ ہی ان کے جو متعلقہ ادارے ہیں وہ یہ بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ جو چین کا اے آئی کا نیا ماڈل ہے ان کی سلامتی کے لیے خطرہ تو نہیں ہے۔
ڈیجیٹل رائٹس ایکٹوسٹ ہارون بلوچ نے کہا ڈیپ سیک کی پیش رفت بہت بڑی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے کہ امریکی بالکل بے خبر تھے، چین کی اپنی مارکیٹ اتنی اوپن نہیں ہے، وہ کسی بیرونی کمپنی کو اپنے ملک میں آکر آزادانہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے، چین اس وقت سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہتا ہے، چین کی کوشش ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو لے کر ریورس انجینئرنگ کرے اور اس سے فائدہ اٹھائے، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ڈیپ سیک ٹیکنالوجی سے سارے مستفید ہوں گے، یہ جو بھونچال سا مچا ہوا ہے، یہ سب وقتی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انھوں نے نہیں ہے کہا کہ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
حق کی راہ میں جان دینا عین اسلام ہے‘ڈاکٹر طارق سلیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو قیامت تک کے لیے زندہ و جاوید کر دیا ہے، واقعہ کر بلا ہمیں درس دیتا ہے کہ حق کی راہ میں جان دینا عین اسلام ہے،دنیا بھر میں یزیدی سوچ اورنظام انسانیت، انسانی حقوق اور تہذیب و معاشرت کے لیے بد ترین نظام ہے، انھوں نے کہا امام حسینؓ نے یزید سے نبردآزما ہو کر ثا بت کیا کہ اگر حکومت مسلمانوں کے ہاتھ میں ہو اور وہ غلط راہ پر ہو تو اس کے خلاف جدوجہد درست ہے،واقعہ کر بلا حق کے لیے جدوجہد کر نے والوں کے لیے بالعموم اور جماعت اسلامی کے کار کنان کے لیے بالخصوص مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے منتخب اْمیدواران کے کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر نا ظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب احمد عبداللہ،سیف اللہ طارق اور راجا نعیم خاور نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ میدانِ کربلا میں خانوادہ رسول ؐکی شہادت مسلم حکمرانوں کے لیے پیغام ہے ، اسلام کو صفحہ ہستی سے مٹا نے کے لیے باطل قوتوں نے امر یکا کی سرپرستی میں اتحاد بنا رکھا ہے، ایسے میں مسلم دنیا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اس کا مقابلہ کر سکتی ہے، امریکی صدر کا رویہ منافقت پر مبنی ہے جس پر ہر گز اعتماد نہیں کیا جا سکتا، وہ بھارت کے حامی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے ذمے دار ہیں، انھوں نے کہاکہ مسلم حکمرانوں پر مشتمل امریکا کی چاکری کر نے والی انجمن غلامان امریکا بے حسی کی چادر اوڑنے کی بجائے وقت کے طاغوت کے خلاف اٹھا کھڑے ہوں، ایران کی قیادت نے جرأت کے ساتھ دور حاضر کے یزید کو للکارا ہے۔