پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنس کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے امریکی خاتون کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اونیجا کی کہانی بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اونیجا کو پاکستان میں تماشے کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے بلکہ انہیں جلد از جلد واپس امریکا بھیج دیا جانا چاہیے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)

نادیہ نے کہا کہ اونیجا کے ذہنی توازن پر سوال اٹھتے ہیں اور انہیں اس معاملے میں مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت اور امریکی قونصلیٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اونیجا کو واپس امریکا بھیجنے میں مدد کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ اونیجا کا کوئی ٹھکانا نہیں ہے اور وہ بے گھر ہیں جو کہ کسی بھی انسان کے ساتھ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی یا سماجی فائدہ اٹھانے کےلیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

نادیہ نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ اونیجا کو پاکستان میں ایک انسان کی طرح عزت دی جانی چاہیے اور انہیں جلد از جلد ان کے گھر واپس بھیجا جانا چاہیے۔

نادیہ حسین کا یہ بیان سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کی اس انسان دوست رویے کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون کے معاملے پر شوبز کی مختلف شخصیات اور عوامی آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز علی گل پیر نے بھی اونیجا کے محبت میں دھوکا کھانے اور کراچی کے نوجوان کی جانب سے ٹھکرانے کی وجوہات کا تذکرہ کیا تھا۔

 

یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اونیجا اینڈریو رابنس نامی ایک امریکی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت ہوگئی۔

دو بچوں کی ماں اونیجا 11 اکتوبر کو کراچی آئی تھیں لیکن ندال کے گھر والوں نے اس شادی سے انکار کردیا۔ جس کے بعد اونیجا کئی ماہ تک کراچی میں دربدر رہیں اور پھر ان کا واپسی کا ٹکٹ بھی ختم ہوگیا۔

ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد، اے ایس ایف نے انہیں ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ اونیجا امریکی خاتون کے معاملے پر نادیہ حسین جانا چاہیے نے کہا کہ

پڑھیں:

سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے، امین الحق

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پروجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا ان منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، امکان ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس  معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔ سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں بھی اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پروجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا ان منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں پر کارروائی مؤخر کر دی
  • ہم لداخی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، روح اللہ مہدی
  • پاکستان نہ تو ابراہیم معاہدے کا حصہ بنے گا اور نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کرے گا، تجزیہ کار سلمان غنی
  • سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے، امین الحق
  • امریکی معاہدے کو بے نقاب نہ کرنا اسلام کی توہین ہے، علامہ ریاض نجفی
  • غزہ معاملے پر ٹرمپ نے جن 20 نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں: اسحاق ڈار  
  • رجب بٹ پر ’ہم جنس پرستی‘ کا الزام، ویڈیو ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
  • کرکٹ آسٹریلیا کا کرکٹرز کے این او سی کے معاملے پر پی سی بی سے رابطہ
  • فلوٹیلا پر حملے کی ذمے داری امریکی حکومت ہے‘فلسطین فاؤنڈیشن
  • آئی فون خریدنے کیلئے اپنا گردہ بیچنے والا شخص تاحیات بڑی مشکل میں پھنس گیا