سلمان اورشاہ رخ ممتاکلکرنی کوجھاڑیوں میں چھپ کرکیوں دیکھ رہے تھے ،اداکارہ نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ممبئی (شوبز ڈیسک)سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان سیٹ پر میرے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سنیاس لینے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک انٹرویو میں فلم کرن ارجن کے دوران سیٹ پر پیش آیا واقعہ شیئر کیا ہے۔
ایک ڈانس سین کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا نے بتایا کہ دونوں خانز نے ان میرے ساتھ ڈانس کرنا تھا لیکن ڈانس ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس ڈانس شوٹ میں وہ اکیلی ہی ہوں گی، اگلے دن میں نے اپنے ڈانس اسٹیپس ریکارڈ کروا دیے، بعد میں پتہ چلا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان پیچھے جھاڑیوں میں چھپ کر ہنس رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے شاٹس ریکارڈ ہونے بعد اگلا سین ان لوگوں کا تھا، وہ سین کچھ ایسا تھا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں کو گھٹنوں پر ڈانس کرنا تھا، وہاں تقریباً 5 ہزار افراد اس شوٹنگ کو دیکھنے کے لیے موجود تھے، وہاں ایک ری ٹیک ہوا، دوسرا ری ٹیک ہوا یہاں تک کہ 25 ری ٹیک ہوئے جس کے بعد فلم پروڈیوسر راکیش روشن بھی اُکتا گئے اور انہوں نے پیک اپ ہی کرا دیا۔
اداکارہ نےبتایا کہ ویسے ان دونوں خانز میں سلمان خان زیادہ شرارتی ہیں۔
اسی انٹرویو میں ممتا کلکرنی نے اس الزام کو مسترد کیا کہ انہوں نے ماہا منڈلیشور کا عہدہ 10 کروڑ روپے دے کر حاصل کیا ہے۔
انہوں نے کہا چھوڑیں اس بات کو کہ میں 10 کروڑ روپے دوں گی، میرے پاس تو 1 کروڑ بھی نہیں بلکہ مجھے تو ماہا منڈلیشور بنایا گیا تو میں نے 2 لاکھ روپے کسی سے ادھار لے کر اپنے گرو کو ادائیگی کی۔
مزیدپڑھیں:انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ندا یاسر کا لائیو شو میں بڑا اعتراف، ساتھی اداکارہ کی شادی سے متعلق خبر جھوٹی تھی؟
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں یہ اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بغیر تصدیق کے ایک ساتھی اداکارہ کی شادی کا اعلان کر دیا تھا جس پر انہیں افسوس ہے۔
ندا یاسر نے اپنے شو میں بتایا کہ کچھ دن قبل انہوں نے کسی سلیبرٹی سے ایک اداکارہ کی شادی سے متعلق بات سنی تھی جس کی انہوں نے تصدیق کیے بغیر ہی اپنے شو میں بھی اناؤنسمنٹ کردی جو انہیں نہیں کرنی چاہیئے تھی۔
ندا نے کسی کا نام لیے بغیر اس بات کی معذرت کی اور تسلیم کیا کہ انہوں نے غلطی سے ایک اداکارہ کو نئی نویلی دلہنوں میں شامل کر کے ان کی شادی کی مبارکباد دی۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
میزبان نے بتایا کہ انہیں اُس اداکارہ کا فون آیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ میری تو شادی نہیں ہورہی اور آپ نے اعلان کردیا جس پر انہیں افسوس ہوا کیونکہ لڑکیوں کی شادی سے متعلق بات ان کیلئے مسئلہ بن جاتی ہے۔ ندا نے کہا کہ کسی کی سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
ندا یاسر کی یہ اعترافی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ان کی پرانی وائرل ویڈیو جس میں انہوں نے اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کے بارے میں بتایا تھا، سے جوڑ رہے ہیں۔