ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کی ٹیکس چوری پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ پکڑ لیا۔
ایکسپورٹ سہولت اسکیم کی آڑ میں 97 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ ڈائریکٹر کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد کے مطابق 2 جعلساز کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے قیمتی دھات کے سانچوں کی درآمد میں ای ایف ایس کا غلط استعمال ہوا۔ جعلساز کمپنیوں نے قیمتی دھات کے 47 کنٹینرز درآمد کیے۔ ایک ہزار 560 میٹرک ٹن مال غائب کرکے 111 میٹرک ٹن ظاہر کیا۔ایک جعلساز کمپنی نے 49کروڑ 90لاکھ اور دوسری کمپنی نے 47کروڑ 80لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کیا۔
ڈائریکٹر کسٹمز پی سی اے کا مزید کہنا تھا کہ جعلساز کمپنیاں ایف بی آر کی ایکٹو رجسٹریشن فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ پی سی اے ساوتھ نے تمام ایکسپورٹ کلکٹریٹس کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں شہری کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا
راولپنڈی:ویسٹریج پولیس نے دو ماہ قبل ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حیران کن طور پر چوری کرنے والا مدعی مقدمہ کا ماموں زاد نکلا۔
پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہوکر طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی چُرائی تھی۔ بعد ازاں مسروقہ اشیاء فروخت کرکے 30 لاکھ روپے حاصل کیے۔
پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر 30 لاکھ روپے نقد اور دس لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات برآمد کرلیے۔ ابتدائی طور پر مدعی کو اپنی گھریلو ملازمہ پر شک تھا تاہم پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھایا تو اصل ملزم سامنے آگیا۔
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔