بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ نے اپنے سابق دوست اداکار راج ترن کے خلاف چیٹنگ اور دیگر مقدمات درج کرائے تھے، جس کے سلسلے میں پولیس نے اس کیس کی تفتیش شروع کی تھی۔
اب کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ متاثرہ اداکارہ کے ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر "مستان سائی" کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، مستان سائی نے لڑکیوں کی نجی اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
اس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں۔ یوٹیوبر نہ صرف لڑکیوں سے محبت اور شادی کے دعوے کرتا تھا بلکہ سابقاً منشیات کے کیس میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔بھارتی پولیس نے متاثرہ خواتین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے تجربات سامنے لائیں اور مقدمہ درج کرائیں تاکہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، ملزم بلال سلیم کی گرفتاری کلفٹن سےعمل میں آئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسیچنج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے اور گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔