Islam Times:
2025-04-28@09:17:25 GMT

کرم میں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار واضح کردیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

کرم میں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار واضح کردیا

ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ حوالگی میں معاونت کریں گے، فریقین حکومت کے پاس جمع کرایا گیا اسلحہ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کُرم میں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کرا دیا۔ ضلع کرم میں جرگے کے فیصلے کے مطابق فریقین نے اسلحہ سرکاری حکام کو جمع کروانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کروادیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ حوالگی میں معاونت کریں گے، فریقین حکومت کے پاس جمع کرایا گیا اسلحہ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے، فریقین کو قانونی اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے حکومت لائسنس جاری کرے گی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نےکہا کہ کرم امن معاہدے کے تحت فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا پلان حکومت کو دے دیا ہے، فریقین بھاری اسلحہ جمع کرائیں گے۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ذاتی حفاظت کے لیےحکومت فریقین کو قانونی اسلحہ لائسنس جاری کرے گی، بنکرز کی مسماری کا عمل جاری ہے اور تمام بنکرز کو گرایا جائے گا۔ جرگہ ممبر منیر بنگش نے کہا کہ اسحلہ جمع کرانے پر حکومت ہماری حفاظت کرے گی، کرم میں پائیدار امن کے لیے فریقین متفق ہیں۔ جرگہ ممبر ارشاد حسین بنگش کا کہنا ہے کہ کُرم میں قیام امن کے لیے دونوں فریق لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ٹل پارا چنار روڈ کھلنے کی جلد عوام کو خوشخبری دیں گے۔  واضح رہے کہ کُرم امن معاہدے کے تحت فریقین اسلحہ جمع کرانے کے پابند ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے بلٹ ٹرین اور ایئر لائن چلانے کا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سے راولپنڈی سے بلٹ ٹرین چلے گی، ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیں گے، عظمیٰ بخاری،پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی ایئر لائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔ عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ لاہر سے راولپنڈی تک بلڈ ٹرین چلائی جائے گی، پنجاب کی پہلی ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کی۔ پنجاب حکومت نے 2 نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین چلائی جائے گی، جو 2 گھنٹے 20 منٹ میں اپجنا سفر طے کری گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پہلی ایئر لائن چلانے کیلئے تیار ہے، ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔

عظمیٰ بخاری کا پریس کانفرنس میں بھارتی اقدامات پر کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کچھ دن پہلے پہلگام کے علاقے میں افسوسناک واقعہ ہوا، پاکستان کی تمام لیڈر شپ نے اس پر افسوس کا اظہار کیا، اس سے پہلے پاکستان میں جعفرایکسپریس کا واقعہ ہوا، اس پر بھارت کی جانب سے کوئی پیغام نہیں آیا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، بھارت میڈیا اس واقعے کو مصالحے لگا کر پیش کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام کے واقعہ کی ذمہ داری ایک دہشت گرد گروپ نے قبول کی، اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، بغیر تحقیقات کے ذمہ ڈال دینا یہ بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، پہلے الزام لگاتے تھے عورتوں کی عصمت دری کرتے تھے، اس مرتبہ انہوں نے سیاحوں پر حملہ کرکے نیا کام کیا، کشمیر جس کو جنت نظیر کہا جاتا ہے ان کے کاروبار تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ 10منٹ بعد پہلگام واقعے کی ایف آئی آر ہوجاتی ہے جبکہ پولیس اسٹیشن کئی کلومیٹر دور تھا، 7 لاکھ فوج اس لئے ہے کہ انہوں نے کشمیری عوام کو اپنے زیرتسلط رکھنا ہے، انہوں نے کوئی تحقیقات نہیں کی اور الزام حکومت پاکستان پر لگادیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ را کے اکاؤنٹس نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا، کل انہوں نے سوشل میڈیا بند کردیا اور چلے ہیں ہمیں دھمکیاں دینے، سرحد پار سے دراندازی کے الزامات لگارہے ہیں اس کے ثبوت کہاں ہیں، یہ پری پلان ہے کہ وزیراعظم مودی دکھانے کیلئے واپس آجاتے ہیں، مودی نے کچھ مہینے پہلے تقاریر میں کہا تھا کہ پاکستان کا پانی ہم نے روکنا ہے یہ ہمارا پانی ہے، مودی کہتے ہیں یہ انڈیا کا پانی ہے اس کو واپس لاؤں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجی جوان کسی تنخواہ کیلئے نہیں شہادت کیلئے فوج میں جاتے ہیں، پاکستان کی ماں کا ایک بیٹا شہید ہوتا ہے تو وہ دوسرا بیٹا بھی فوج میں بھیجنا چاہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کے مطابق اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری
  • کرم: فریقین رضاکارانہ طور پر ہتھیار جمع کرانے لگے
  • دو سالہ امریکی بچی کو ہنڈراس بے دخل کردیا گیا، امریکی جج
  • طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، الرٹ جاری کردیا گیا
  • پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارتی جج نے مودی حکومت کو خبردار کردیا
  • پنجاب حکومت نے بلٹ ٹرین اور ایئر لائن چلانے کا اعلان کردیا
  • پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی ، لیکن اب آگے کیا ہوگا؟ سینئر صحافی نے سب کچھ واضح کردیا
  • بھارتی جارحیت؛ پاکستان نے سعودی عرب کو سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا
  • سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے. وزیرِ اعظم