حکومت سندھ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، آئی جی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہے۔
میرپور ماتھیلو، گھوٹکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں مغویوں کو ہنی ٹریپ کر کے یرغمال بنایا جاتا تھا جو اب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا گھوٹکی ضلع کے بڑے ڈاکو مارے گئے ہیں۔ پچھلے سال ریجن میں 35 افراد ڈاکوؤں کے پاس یرغمال تھے اب 13 ہیں۔ مغویوں کو جلد بحفاظت بازیاب کروالیں گے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ پولیس چوکیاں حکمت عملی کے تحت کم کی ہیں ساری چوکیاں دوبارہ بحال کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزارت صحت کا حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کیلئے اقدامات
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عالمی ہفتہ برائے ٹیکہ جات صحت مند پاکستان کی بنیاد پیدا کرتا ہے جس کا مقصد بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بڑھانے کے لیے ہر بچے تک زندگی بچانے والی ویکسین کی بروقت فراہمی کیلیے ہر ممکن اقدامات کر رھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 70 لاکھ بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ پولیو مہمات کے ذریعے ہم 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور پاکستان اب بھی ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کا وائرس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملک بھر سے پولیو کے خاتمے اور بچوں کو مستقل معزوری سے بچانے کیلیے میں تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مصطفی کمال نے علمائے کرام، میڈیا، اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔ بچوں کا محفوظ مستقبل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔