موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
ریسکیو کے مطابق متاثرہ راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ریسکیو کی ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چترال میں گزشتہ شب ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں گرم چشمہ تا چترال روڈ کے مختلف مقامات، بالخصوص بھلپوک سے شالی تک، سیلابی ریلوں کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ریسکیو کی ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 ہیلپ لائن 1122 پر فوری رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
حالیہ سیلاب سے ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی۔
دریائے چناب کے حالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی ہے ، ریسکیو ٹیم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئیں۔دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔