MIAN CHANNU:

درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ 

 ایک متاثرہ فرد نے بتایا کہ ہم نے لکڑی کی کٹائی کے دوران درخت سے پھل اتار کر کھایا  تھا جس کے بعد حالت غیر ہوگئی۔ 

اسپتال کے ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرین میں نجم الحسن، رمضان ،عرفان،قیصر، عمر فاروق ظفر اقبال،مشتاق اور جاوید شامل ہیں۔ 
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حالت غیر کی حالت

پڑھیں:

غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باعث غزہ میں کئی ماہ سے امداد ٹرک داخل نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور تازہ بمباری میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر 9 فلسطینیوں سمیت 80 فلسطینی شہید اور 450 سے زائد زخمی ہوئے۔ غزہ میں غذائی قلت سے مزید 9 اموات بھی ہوئیں، جس کے بعد غذائی قلت سے غزہ میں مجموعی جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 122 ہوگئی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کر قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں حماس کی حکمرانی کے خاتمے کیلئے دوسرے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باعث غزہ میں کئی ماہ سے امداد ٹرک داخل نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اورکزئی: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
  • چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ
  • غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
  • فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر نے میکرون کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے کی ویڈیو شیئر کردی
  • تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں جاری،16افرادہلاک
  • کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا خوفناک اسکینڈل، صارفین سے 150 روپے فی لیٹر زیادہ وصولی
  •  نوجوان 2 گھنٹے تک موٹر سائیکل چلاتا رہا، پیٹرول ٹینک کے نیچے چھپا رہا زہریلا سانپ
  • کراچی: حاضر سروس ڈی آئی جی نے فوڈ اسٹال کیوں لگا لیا؟
  • جنہیں سزا ملی وہ بھی بیگناہ: شاہ محمود، قربانی آئندہ نسلوں کیلئے: دیگر رہنما  
  • کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی ایک لاکھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز