حیدرآباد ،سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیہو ن ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی(ایس ڈی اے) ایمپلائیز ایسوسی ایشن جامشورو کی جانب سے ایس ڈی اے کے ملازمین نے دس ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ایمپلائیز ایسوسی ایشن جامشورو کے رہنمائوں شبیر بھنگ ،غلام مرتضی جمالی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور تنخواہوں کے لیے سخت نعرے بازی کی ۔اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ ایس ڈی اے کے ملازمین گزشتہ 10مہینوں کی تنخواہوں سے محروم ہیں اور تنخواہیں نہ ملنے کے سبب فاقہ کشی کا شکارہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین اپنی تنخواہوں کے لئے گزشتہ 41روز سے ایس ڈی اے آفس جامشورو کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ملازمین کے احتجاج کا کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے جبکہ دس ماہ کی تنخواہوں سے محروم ملازمین کے اہل خانہ سخت مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو 10مہینے کی تنخواہیں جاری کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی کو ختم کر کے فاقہ کشی سے بچایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ڈی اے
پڑھیں:
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لئے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست کا اجرا کر دیا، وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے، عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔ترجمان نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش کا مشتمل مکمل پیکیج بک کرایا جائے۔