عوامی لیگ کی ہمدرد 2 معروف بنگلادیشی اداکارائیں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بنگلادیش کی دو معروف اداکاراؤں و ماڈلز کو بنگلہ دیشی پولیس نے گرفتار کرلیا۔بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں معروف اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز کو حراست میں لیا گیا تھا جن کے گھر کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی تھی اور ان کے والد کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ ہدایت کارمہر افروز کے بعد اداکارہ سہانا صبا کو بھی پولیس نے تفتیش کیلئے حراست میں لیا۔انہیں 6 فروری کو حراست میں لیا گیا اورپوچھ گچھ کیلئے ڈٹیکٹیو برانچ دفتر لے جایا گیا،
ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد ولبر رحمان نے اداکارہ سوہانا صبا سے تفتیش کرنے کی تصدیق کردی۔ اس سے قبل اداکارہ و ہدایت کارہ مہر افروز شان کو ڈھاکہ کے علاقے دھان منڈی میں ان کی رہائش سے حراست میں لیا گیا تھا
،ڈٹیکٹیو برانچ کے چیف رضاء الکریم ملک کے مطابق مہر کو ملک کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں اداکاراؤں کو شیخ مجیب الرحمان کی پارٹی عوامی لیگ کا ہمدرد سمجھا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حراست میں لیا گیا
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔
حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔
اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔