City 42:
2025-05-27@21:19:28 GMT

  کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج کے گیٹ پر  بم دھماکہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

عیسیٰ ترین :  کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج کے گیٹ پر  بم دھماکہ ہوا

 پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹرینگ کالج کےگیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ،کوئٹہ:دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان دستی بم پھینک کر فرار  ہوگئے ،  ملزمان کی تلاش جاری  ہے 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی میں مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری، ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری سامنے آئی ہے، جہاں 8 رکنی گینگ نے مرکزی سڑک پر ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنایا اور گھنٹوں لوٹ مار کرتے رہے۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی، جس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق ملزمان کی تعداد 6 سے 8 کے درمیان تھی، جن میں سے ایک ملزم سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس تھا۔ ڈاکوؤں نے سب سے پہلے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو روک کر انہیں قابو میں کیا، بعد ازاں قربانی کے جانور لے جانے والی ایک خالی سوزوکی پک اپ گاڑی پر بھی قبضہ کرکے متاثرین کو قریبی ویران اور پتھریلے مقام پر یرغمال بنا لیا۔ ملزمان نے بعد میں ایک اور ٹویوٹا پک اپ (جس پر تین گائیں لدی ہوئی تھیں) اور ایک موٹرسائیکل کو بھی روک کر اسی مقام پر لے جایا۔ دو افراد کو باندھ دیا گیا، اور گائیں خالی پک اپ پر منتقل کر دی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے متاثرہ افراد کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں سڑک کنارے بٹھا دیا اور موبائل فونز، نقدی، گاڑیوں کی بیٹریاں، موٹرسائیکلیں اور جانور لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جب ملزمان نے پولیس اسکواڈ کو قریب آتے دیکھا تو وہ دو گائیں اتار کر اپنی 125 سی سی موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی کارروائی کے دوران ایک گائے اور ایک سوزوکی پک اپ کو واردات کا نشانہ بننے سے بچا لیا گیا۔ علاقے میں گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام متاثرہ افراد کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘کے تحت راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ، 4 ملزمان گرفتار
  • سینٹری ورکرز پر تشدد کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کروا لیا، کمشنر حمزہ شفقات
  • ڈمپر جلانے کا مقدمہ: آفاق احمد اور ساتھیوں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • راولپنڈی: پولیس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک
  • کراچی؛ مسلح ملزمان کو پولیس اہلکار سے ڈکیتی کی واردات مہنگی پڑ گئی
  • کراچی: پولیس کے تین مبینہ مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، پانچ گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
  • عبدالواحد صاحب،’اسے ڈھونڈتے میرؔ کھوئے گئے‘
  • کراچی میں مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری، ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے
  • کراچی: ٹریفک پولیس کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا