Jang News:
2025-06-27@22:49:22 GMT

کوہلو کے جنگلات میں خوفناک آگ، وسیع رقبہ متاثر

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

کوہلو کے جنگلات میں خوفناک آگ، وسیع رقبہ متاثر

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے جنگلات میں آگ لگنے سے وسیع رقبہ اسکی لپیٹ میں آگیا ہے۔

اطلاع پر ریسکیو حکام اور مقامی شہری آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوہ جاندران کے سرحدی پہاڑوں پر آگ لگی ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق وسائل نہ ہونے اور افرادی قوت کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، آگ سے قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو بھی خطرہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گھر میں آگ لگنے سے چھت پر سویا ہوا پولیس کانسٹیبل جھلس کر جاں بحق

نارتھ کراچی کے گھر میں آگ لگنے سے چھت پر سویا ہوا پولیس کانسٹیبل جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق سرسید تھانے کے علاقے مکان نمبر ایل 804، نارتھ کراچی سیکٹر7/A بلال کالونی کچی آبادی شیشہ ہوٹل کے قریب گھر سے ایک شخص کی سوختہ لاش ملی۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ حاجن ولد جمن کے نام سے کی گئی۔

جھلس کو جاں بحق ہونے والا شخص پولیس کانسٹیبل تھا جو پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ میں تعینات تھا۔ متوفی گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔ جمعرات کی شب گھر میں آگ لگ گئی۔ متوفی چھت پر چارپائی پر سورہا تھا جو سوتے میں ہی آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موسلادھار بارش, دریائے سوات بپھر گیا، 75 سے زائد افراد بہہ گئے، 10 لاشیں برآمد
  • دریائے سوات بپھرگیا، 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے،7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،55 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا
  • کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
  • گھر میں آگ لگنے سے چھت پر سویا ہوا پولیس کانسٹیبل جھلس کر جاں بحق
  • موسمی خرابی، فلائٹ آپریشن متاثر، 2 پروازیں منسوخ، 39 میں تاخیر
  • کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں دو گاڑیوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق
  • ٹیکسلا، عدالت کے باہر فائرنگ سے لڑکی قتل، لڑکا زخمی
  • قصور: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر کے نیچے گھس گئی،1 شخص جاں بحق
  • وزیرآباد ؛ ٹرک اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکا، لکڑیاں کاٹنے کیلیے جنگل جانے والے 4افراد جاں بحق