Nawaiwaqt:
2025-11-15@19:13:03 GMT

ترک صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

ترک صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے

 ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے ،اسلام آباد آمد پر ترک صدر کا شاندار خیرمقدم کیا جائے گا ،پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈرز تک صدارتی طیارے کو ایسکورٹ کریں گے۔ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان ملائشیا اور انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچیں گے، ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلی سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان پاک ترک ہائی لیول سٹرٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدرات بھی کریں گے۔پاک ترک قیادت اہم علاقائی و بین الاقوامی امور بشمول غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات گزشتہ چند برسوں میں پائیدار دو طرفہ سٹریٹیجک شراکتداری میں ڈھل چکے ہیں ، پاکستان اور ترکی کے درمیان خاص طور پر دفاعی شعبے میں تعاون اور شراکت داری فروغ پا رہی ہے ۔پاکستان ترکی سے نہ صرف جنگی بحری جہاز پاکستان اور ڈرونز خرید رہا ہے ،دونوں ملک دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو نئی منزلوں کی جانب لے جا رہے ہیں ، پاکستان ترکی سے ملجم پروجیکٹ کے تحت جنگی بحری جہاز خریدنے والا پہلا ملک ہے ۔پاکستان ترکی سے آقنچی،بیرکتار اور ٹی بی ٹو جیسے ڈرونز بھی خرید چکا ہے، پاکستان اور ترکی کا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ جوائنٹ وینچر بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان اور ترکی ٹی ایف ایکس ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی پاکستان میں اسمبلی لائن قائم کرنے پر متفق ہو چکے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ پاکستان پہنچ چکے ہیں

اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اوروزیرِاعظم شہباز شریف نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔وزرا کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے طویل اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔دورے کےدوران ایوانِ صدر میں شاہ عبداللہ کو پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھی پیش کیا جائے گا۔متوقع ایجنڈا میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا شامل ہے۔یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان باہمی تعلقات کو ایک نئی سمت دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بنگلا دیش کے مسلمان ایک قوت، جماعت اور امت ہیں: مولانا فضل الرحمان
  • پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ پاکستان پہنچ چکے ہیں
  • اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
  • تعلیم، صوبوں کی ذمے داری
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم  آج پاکستان پہنچیں گے
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
  • دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو 289 رنز کا ہدف
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
  • کابل سے اسلام آباد تک