اﷲ تعالیٰ نے اپنے محبوب، شفیع المذنبین، رحمۃ اللعالمینؐ کی اُمّت کو بے شمار انعامات سے نوازا ہے، بل کہ یوں کہیے! کہ اس اُمّت پر انعامات کی بارش فرمائی ہے۔
اس اُمت کو اﷲ تعالیٰ نے تمام نبیوں سے اعلیٰ‘ اجمل‘ اکمل‘ افضل‘ اشرف اور برتر نبی کریم حضرت محمد ﷺ عطا فرمائے۔ جن کو تمام انبیائے کرامؑ کی امامت‘ قیادت‘ سیادت اور ختم نبوت کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز فرمایا اور ان کی اُمّت پر وہ لطف و کرم فرمایا جو کسی اُمّت کو حاصل نہ ہُوا۔ پھر اس اُمّت کو ایسے بابرکت مہینے و ایام عطا فرمائے جس میں عبادت کو ہزار سال کی عبادت کے برابر قرار دیا گیا۔
کسی دن کو تمام دنوں کا سردار بنایا گیا اور کسی مہینے کو تمام مہینوں سے افضل و اعلیٰ قرار دیا گیا۔ لہذا شعبان المعظم بھی ایک ایسا ہی فضیلت و برکتوں سے بھرپور مہینا ہے۔ جس کے لیے سرور عالمؐ نے ارشاد فرمایا: ’’شعبان میرا مہینہ اور رمضان اﷲ تعالیٰ کا مہینہ ہے۔‘‘ آپؐ نے دعا فرمائی: ’’الٰہی! رجب اور شعبان میں ہمیں برکت دے اور ہمیں خیریت کے ساتھ رمضان تک پہنچا دے۔‘‘ آپؐ نے اس کی اہمیت کو مزید واضح فرمایا کہ شعبان، رجب اور رمضان کے درمیان واقع ہُوا ہے لوگ اس سے غفلت برتتے ہیں مگر یہی مہینہ ہے جس میں بندوں کے اعمال اﷲ تعالی کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں، میری تمنّا ہے کہ میرے اعمال جب پیش کیے جائیں تو میرا شمار روزہ داروں میں ہو۔
اس ماہ مبارک میں آپؐ کے عبادات کے معمولات میں مزید اضافہ ہوجاتا۔ اس میں حضور اکرمؐ اس کثرت سے روزے رکھتے تھے کہ صحابہ کرام ؓ کو گمان ہوتا کہ آپؐ کبھی ترک نہیں کریں گے۔ ماہ شعبان میں ایک رات فضیلت کے اعتبار سے اپنا الگ مقام رکھتی ہے، جو کہ اس ماہ مبارک کی پندرھویں شب ہے۔ شعبان المعظم کی پندرہویں رات کو شب برأت کہا جاتا ہے۔ چوں کہ یہ رات گناہوں سے چھٹکارے اور نجات پانے کی رات ہے اس وجہ اسے شب برأت کہا جاتا ہے۔
امام غزالیؒ نے مکاشفۃ القلوب میں اس شب کے مزید نام بھی تحریر فرمائے ہیں۔ شب حیات، شب مغفرت، شب آزادی، لیلۃ الشفاعۃ (شب شفاعت) لیلۃ القسمہ و التقدیر یعنی تقسیم اور تقدیر کی رات اور اسی طرح صاحب کشاف نے اس رات کے چار نام تحریر کیے ہیں۔ ’’لیلۃ المبارکہ‘‘ برکت والی رات۔ ’’لیلۃ البرآ‘‘ نجات پانے کی رات۔ ’’لیلۃ الصک‘‘ پروانہ لکھے جانے والی رات۔ ’’لیلۃ الرحمہ‘‘ رحمت والی رات۔
حضور شافع النشورؐ کا فرمان عالی شان ہے جب شعبان کی پندرہویں رات آئے تو رات کو شب بیداری کرو اور دن کو روزہ رکھو، تحقیق اﷲ تعالیٰ چودہویں دن غروب آفتاب کے بعد آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور اپنے بندوں کو ندا کرتے ہیں کہ تم میں کوئی اپنے گناہوں سے بخشش مانگنے والا ہے تو میں اسے بخش دوں، کوئی اگر کشائش رزق کا طالب ہے تو میں اسے رزق فراخ عطا کردوں، کوئی بیمار ہے تو میں اسے شفا دوں، اسی طرح سے اﷲ تعالیٰ پکارتے رہتے ہیں یہاں تک کہ طلوع فجر ہو جاتی ہے۔
حضرت عائشہ صدیقہؓ سے مروی ہے وہ کہتی ہیں کہ ایک رات میں نے حضورؐ کو اپنے بستر پر نہیں پایا تو میں حضورؐ کی تلاش میں نکلی۔ میں نے حضورؐ کو جنت البقیع میں پایا کہ آسمان کی طر ف حضورؐ نے سر اٹھایا ہُوا تھا، مجھے دیکھ کر حضورؐ نے فرمایا، مفہوم: ’’اﷲ تعالیٰ نصف شعبان کی رات کو آسمان دنیا پر جلوہ گر ہوتا ہے اور قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے جس قدر بال ہیں اتنے لوگوں کو اﷲ تعالیٰ بخش دیتا ہے۔‘‘
حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ حضورؐ نے فرمایا کہ میرے پاس نصف ماہ شعبان کی شب جبرئیل آئے اور فرمایا، مفہوم: یارسول اﷲ ﷺ! آسمان کی طرف اپنا سر مبارک اٹھائیے، میں نے ان سے دریافت کیا کہ یہ کون سی رات ہے؟ انہوں نے کہا: یہ وہ رات ہے جس رات اﷲ تعالیٰ رحمت کے تین سو دروازے کھول دیتا ہے، اور ہر اس شخص کو بخش دیتا ہے جس نے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا، بہ شرطے کہ وہ جادُوگر نہ ہو، کاہن نہ ہو اور سُود خور نہ ہو، عادی شرابی نہ ہو ان لوگوں کی اﷲ تعالیٰ اس وقت تک بخشش نہیں فرماتا جب تک وہ توبہ نہ کرلیں۔
پھر جب رات کو چوتھائی حصہ گزر گیا تو جبرئیلؑ پھر آئے اور کہا: یارسول اﷲ ﷺ! اپنا سر مبارک اٹھائے! آپؐ نے ایسا ہی کیا، آپؐ نے دیکھا کہ جنّت کے دروازے کُھلے ہیں اور پہلے دروازے پر ایک فرشتہ پکار رہا ہے، خوشی ہو اس شخص کے لیے جس نے رات کو رکوع کیا، دوسرے دروازہ پر ایک اور فرشتہ ندا دے رہا ہے خوشی ہو اس کے لیے! جس نے اس رات میں سجدہ کیا! تیسرے دروازہ پر ایک اور فرشتہ ندا دے رہا تھا۔
خوشی ہو اس کے لیے! جو اﷲ کے خوف سے اس رات میں رویا، چھٹے دروازے پر فرشتہ پکار رہا تھا اس رات میں تمام مسلمانوں کے لیے خوشی ہو! ساتویں دروازے پر فرشتہ ندا دے رہا تھا: کیا ہے کوئی مانگنے والا! کہ اس کی آرزو اور طلب پوری کی جائے؟ آٹھویں دروازے پر فرشتہ پکار رہا تھا: کوئی معافی کا طلب گار ہے کہ اس کے گناہ معاف کیے جائیں۔ حضورؐ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا کہ جبرئیل یہ دروازے کب تک کھلے رہیں گے؟ جبرئیلؑ نے کہا کہ اول شب سے طلوع فجر تک۔ اس کے بعد جبرئیلؑ نے کہا: اے محمد ﷺ! اس رات میں دوزخ سے رہائی پانے والوں کی تعداد بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اس رات میں دروازے پر اﷲ تعالی خوشی ہو رہا تھا تو میں نے کہا کے لیے کی رات رات کو
پڑھیں:
حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے
حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں حج کی ادائیگی کیلئے سی ڈی اے کے ملازمین کے اعزاز میں ایک اہم تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی. تقریب میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان، جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یاسین سمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی سرزمین پر صرف وہی شخص جاسکتا ہے جسے اللہ تعالی خود منتخب کرتا ہے ہم لوگ صرف وسیلہ ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں آپ حج کے مقدس موقع پر اپنے اور اپنے اہل خانہ کیلئے دعائیں کریں گے وہیں اپنے پیارے وطن پاکستان اور اپنے ادارے (سی ڈی اے)کی ترقی کیلئے دعا کریں،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا اس سال سی ڈی اے مزدور یونین کی درخواست پر 66 افراد کو سی ڈی اے نے بذریعہ قرعہ اندازی میرٹ پر منتخب کیا. سی ڈی اے کے ملازمین جہاں دن رات سی ڈی اے کی ترقی کیلئے کام کرتے ہیں وہاں سی ڈی اے بھی اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سال قرعہ اندازی کے زریعے گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو حج کی سعادت کیلئے شفاف طریقے سے منتخب کرتا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کا حق ہے کہ وہ اپنے جائز مطالبات کیلئے ہمارے پاس آئیں اور انشا اللہ انکے جائز مطالبات نیک نیتی کے ساتھ ضرور تسلیم کئے جائیں گے کیونکہ ادارے میں کام کرنے والے محنتی ملازمین کا حق ہے کہ وہ نہ صرف خود قانون کے مطابق ترقی کریں بلکہ ادارے کے لئے بھی اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائیں،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کا عزم ہے کہ اسلام آباد کو دنیا کا خوبصورت اور جدید ترین دارلخلافہ بنایا جائے گا جسکے لئے ہم سب کو ملکر دن رات محنت کرنا ہوگی کیونکہ محنت میں ہی عظمت ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سی ڈی اے کے گورننس ماڈل کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں تاکہ شہریوں کو اعلی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ حج کے مقدس فریضہ کیلئے جانے والے سی ڈی اے کے جن خوش نصیب مرد و خواتین ملازمین کو حج کی سعادت کیلئے سی ڈی اے نے بذریعہ قرعہ اندازی سے منتخب کیا گیا ہے دراصل اللہ تعالی نے انکو اس اعلی فریضے اور بڑی نیکی کیلئے اپنے گھر میں حاضری کیلئے بلایا ہے۔
انہوں نے منتخب ہونے والے ملازمین کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حج کرنا ایک بہت بڑی نیکی اور اعلی ترین عبادت ہے جہاں آپ حج کے موقع پر اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کے لئے دعا مانگیں گے وہیں اپنے ملک عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگیں،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم جس طرح زمرد خان کی سربراہی میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی پڑھائی اور کفالت میں مدد فراہم کررہا ہے انکی یہ خدمات قابل تحسین ہیں ایسا موقع اللہ تعالی بہت کم خوش نصیبوں کو فراہم کرتا ہے کہ وہ یتیم اور بے سہارا بچوں کا سہارا بنیں،قبل ازیں پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان نے خطاب میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی سی ڈی اے کی ترقی و خوشحالی کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا. انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کی درخواست پر 66 ملازمین کو حج پر بھیجوانا سی ڈی اے کا احسن قدم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے کی منتخب سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کی درخواست پر نہ صرف سی ڈی اے کے گریڈ 1 سے گریڈ 16 کے ملازمین کیلئے حج پر جانے والوں کی تعداد میں 10 افراد کا اضافہ کیا جس سے امسال 66 افراد حج کی سعادت کا فریضہ انجام دیں گے. انہوں نے کہا کہ حج پر جانے والے تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور سی ڈی اے مزدور یونین کی خصوصی کاوشوں سے ہر سال ادارے کے ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے حج کیلئے بھیجوایا جاتا ہے اور یہ بڑی سعادت کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا بنیادی مقصد رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر مزدوروں کی خدمت کرنا ہے اور ہم نے یہ سب اپنے عمل سے ثابت کیا ہے،سی ڈی اے مزدور یونین مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھی جائے گی. انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے دن رات ادارے کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور ہم انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. سی ڈی اے کے تمام ملازمین ادارے کی ترقی اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے کی قیادت میں اسلام آباد کو خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بنانے کیلئے سی ڈی اے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،تقریب کے اختتام پر حج کی سعادت حاصل کرنے والے تمام ملازمین میں چیئرمین سی ڈی اے، مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین و دیگر بورڈ ممبران نے حج کیلئے لازمی احرام دیگر سفری اشیا اور تحائف بھی تقسیم کئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی، نوٹم جاری پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی، نوٹم جاری تمباکو ٹیکس۔صحت مند پاکستان کی کلید، پالیسی ڈائیلاگ بارہ ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور شملہ معاہدے کی معطلی: قانونی نقطہ نظر ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم