شب برأت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی، مساجد میں خصوصی محافل
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر میں شب برأت مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور اس سلسلہ میں مساجد میں خصوصی محافل اور شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جن میں فرزندان اسلام نے نوافل اور تسبیحات سمیت مختلف عبادات کیں جبکہ ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرأت، حمد و نعت، درود و سلام کی مقدس و با برکت تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ فرزندان اسلام نے اس موقع پر رب کائنات کے حضور سر بسجود ہو کر توبہ و استغفار، اپنے اعمال کی اصلاح، گناہوں سے توبہ، رزق میں برکت، صحت و تندرستی، رزق حلال کی دعائیں مانگیں۔ قبرستانوں میں بھی شہری اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی، پھول چڑھاتے اور فاتحہ خوانی کرتے رہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا
المصطفیٰ ہائوس ملتان میں منعقدہ نشست میں ریجنل صدر احتشام نقوی سمیت ریجنل کابینہ، سابق ڈویژنل صدر حسن رضا، ضلعی کابینہ ملتان کے اراکین نے شرکت کی، شرکاء نے رہبر معظم کی صحت و سلامتی و درازی عمر کی دُعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن کی جانب سے 19 اپریل روز ولادت رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی مناسبت سے دفتر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان المصطفیٰ ہاوس ملتان میں نشست کا اہتمام کیا گیا، نشست میں ریجنل صدر احتشام نقوی سمیت ریجنل کابینہ، سابق ڈویژنل صدر حسن رضا، ضلعی کابینہ ملتان کے اراکین نے شرکت کی، شرکاء نے رہبر معظم کی صحت و سلامتی و درازی عمر کی دُعا کی، پروگرام کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔