Daily Ausaf:
2025-11-19@06:40:55 GMT

گوجرانوالہ: فیکٹری میں دھماکا، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

گجرانوالہ(نیوز ڈیسک) تھانہ کھیالی کے علاقے میں واقع حفیظ میٹل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ریحان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔

آگ بجھانے کے لیے ریسکیو کی چھ گاڑیاں مصروف عمل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

آزادکشمیر: کباڑکی دکان میں دھماکا،3 افراد جاں بحق ،4 زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آزادکشمیر: کوٹلی میں کباڑ کی دکان  میں  ہونے والے زور دار دھماکے سے 3  افراد جاں بحق  اور  4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق تتہ پانی بازار میں کباڑ کی دکان میں دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے. زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
  • بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک  
  • حیدر آباد فیکٹری دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد10 ہوگئی
  • حیدرآباد: پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں جاں بحق ایک اور شخص کی شناخت
  • حیدرآباد، آتشبازی فیکٹری دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • کوٹلی: دکان میں بارود پھٹنے سے دھماکا، 3 افراد جاں بحق
  • کوٹلی: کباڑ کی دکان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • آزادکشمیر: کباڑکی دکان میں دھماکا،3 افراد جاں بحق ،4 زخمی
  • حیدرآباد: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، مقدمہ درج
  • لطیف آباد: آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا