بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، وکیل عرفان نیازی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بانئ پی ٹی آئی—فائل فوٹو
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وکیل عرفان نیازی کی درخواست منظور کر لی۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست منظور کی۔
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکلاء کی ملاقات کے لیے ہدایت جاری کر دی۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، عرفان نیازی اور نعیم حیدر پنجوتھہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملاقات کے لیے پی ٹی آئی
پڑھیں:
ائرپورٹ پرخودکش حملہ کیس کی سماعت 22ستمبرتک ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ائیرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، وڈیو شواہد یو ایس بی کی صورت میں موصول ہوگئے ہیں،درخواست گزار کو یو ایس بی فراہم کردی جائے گی، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ گذشتہ تین تاریخوں سے سرکاری وکیل تاخیر کررہے ہیں، استغاثہ کے پاس موجود تمام وڈیوز دیکھ لی ہیں، عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔