میدان سج گئے، ٹیمیں پہنچ گئیں،کرکٹ کی دنیا کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ سجنے میں صرف ایک دن باقی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا باقائدہ آغاز بروز بدھ سے پاکستان میں  ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کی چمچاتی ٹرافی کیسے تیار کی گئی آئی سی سی نے ویڈیو جاری کر دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے پاکستان کی میزبانی میں سج رہا ہے۔ جس میں  کرکٹ کی دنیا کی بہترین 8 ٹیمیں ایک ٹرافی کے لیے 19 فروری سے 9 مارچ تک میدانوں میں اتریں گی۔میگا ایونٹ کی یہ ٹرافی کیسے تیار کی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں ٹرافی کی تیاری کے مراحل دکھائے گئے ہیں۔اس دلکش ٹرافی کو انگلینڈ کے تھامس لائٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔ویڈیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے تھامس لائٹ نے کہا کہ آئی سی سی کے لیے ٹرافی تیار کرنا اعزاز ہے۔ اچھی ٹرافی تیار کرنے میں کافی دباؤ ہوتا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورت ٹرافی کی تیاری میں بڑی محنت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے افتتاحی میچ میں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔میگا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بھارت اگر فائنل میں پہنچا تو یہ بڑا مقابلہ دبئی بصورت دیگر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ٹرافی کی کی گئی

پڑھیں:

سونے سے تیار ‘امریکا نامی ٹوائلٹ کی نیلامی، قیمت آپ کو دنگ کر دے گی!

نیویارک میں نیلام ہونے والے ایک منفرد ٹوائلٹ کی قیمت نے سب کو حیران کن حد تک چکرا دیا ہے۔ یہ ٹوائلٹ، جو 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا تھا، ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا۔
اگر آپ ابھی تک یہ سوچ رہے ہیں کہ سونے سے تیار یہ ٹوائلٹ صرف کسی میوزیم کی نمائش کے لیے بنایا گیا ہے، تو ہم آپ کی حیرانی کو دور کر دیتے ہیں۔ یہ ٹوائلٹ صرف نمائش کے لیے نہیں بلکہ استعمال کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس ٹوائلٹ کا نام “امریکا” رکھا گیا ہے، اور اس کا وزن تقریباً 101 کلوگرام (223 پونڈ) ہے۔
یہ 18 قیراط سونا استعمال کر کے تیار کیا گیا کموڈ اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلان کی تخلیق ہے۔ 2016 میں، اس کا پہلا ورژن نیو یارک کے مشہور گگن ہائیم میوزیم کے عوامی باتھروم میں نصب کیا گیا تھا۔ لیکن تین سال بعد ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب چوروں کے ایک گروہ نے اسے آکسفورڈ شائر محل سے چوری کر لیا۔
تاہم، اب اس قیمتی کموڈ کو امریکی برانڈ Ripley’s Believe It or Not نے خرید لیا ہے، اور اس کی نیلامی ایک شاندار قیمت پر ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزارت آئی ٹی نے سائبر سیکورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
  • ابوظہبی ٹی 10لیگ ،کوئٹہ کیولری نے پلے آف کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • راولپنڈی، دکاندار گاہکوں کے لیے رضائی تیار کررہا ہے
  • بیلٹ پیپرپرمہرکی ویڈیو وائرل، عابد شیرعلی کیخلاف کارروائی، نوٹس جاری
  • ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی، نوٹس جاری
  • پُر تشدد انتہاپسندی کی روک تھام: ملائیشیا کے منصوبے سے پاکستان کیسے مستفید ہوسکتا ہے؟
  • سوڈان میں جنگ بندی کے لیے عالمی منصوبہ تیار ہے‘ امریکا
  • میں کیسے چپ رہوں؟
  • سونے سے تیار ‘امریکا نامی ٹوائلٹ کی نیلامی، قیمت آپ کو دنگ کر دے گی!
  • آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026:پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنےآگئی۔