کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم باسط حسین کو طارق روڈ پر واقع جیولری شاپ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، جہاں وہ جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا۔
چھاپے کے دوران ملزم سے 60 لاکھ روپے نقد اور 35 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔ ملزم سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا۔
ملزم برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ چھاپہ ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مارا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔