ریاض( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے عطاءاللہ تارڑ کا استقبال کیا، تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔سعودی عرب آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کے لئے ویژن مثالی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لئے سعودی عرب کے اقدامات قابل تقلید ہیں، سعودی عرب امن، خوشحالی، استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اہم وکیل ہے، سعودی میڈیا فورم سعودی عرب کے میڈیا سے متعلق تجربات سے استفادہ کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔
یاد رہے کہ سعودی میڈیا فورم میں دنیا بھر سے عالمی شخصیات سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں، فورم کا مقصد میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور جدید رجحانات پر تبادلہ خیال کرنا ہے، سعودی میڈیا فورم میں میڈیا پروڈکشن، ڈیجیٹل جرنلزم اور مواد سازی کے بارے میں طریقے تلاش کئے جائیں گے۔
علاوہ ازیں ڈیجیٹل دور میں میڈیا، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور مالیاتی استحکام کیلئے نئے بزنس ماڈلز کا جائزہ لیا جائے گا، میڈیا فورم میں فیک نیوز، عوامی اعتماد کی بحالی میں میڈیا اداروں کے کردار کے بارے میں حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، فورم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، صحافت کا مستقبل، میڈیا اکنامکس، ڈیجیٹل نظام، مِس انفارمیشن، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور ڈیجیٹل سٹریمنگ جیسے اہم موضوعات پر مباحثے بھی منعقد ہوں گے۔
خیال رہے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کانفرنس کے موقع پر اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

کہیں آپ اسپرین زیادہ تو نہیں استعمال کر رہے؟ علامات اور حل جانئے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سعودی میڈیا فورم سعودی عرب کے فورم میں

پڑھیں:

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل غیر معینہ مدت تک ملتوی

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ جن اشتہارات کی خلاف ورزی کا ذکر کر رہے ہیں وہ فائل پر موجود نہیں ہیں، کیسے ثابت ہوگا کہ وہ اشتہارات قانون کے مطابق ہیں یا نہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نزاکت حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس وقاص رؤف نے استفسار کیا کہ کیا آپ پی آئی اے خریدنا چاہتے ہیں۔؟ درخواست گزار وکیل نے جواب دیا کہ نہیں ہم قانون کے مطابق فیصلہ کروانا چاہتے ہیں، عدالت نے کہا کہ جن اشتہارات کی خلاف ورزی کا ذکر کر رہے ہیں وہ فائل پر موجود نہیں ہے، کیسے ثابت ہوگا کہ وہ اشتہارات قانون کے مطابق ہیں یا نہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت کی جانب سے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل غیر معینہ مدت تک ملتوی
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری تجارت جواد پال سے ملاقات
  • سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے
  • سعودی یوم الوطنی کرکٹ ہنگامہ،علیم ڈارنےامپائرنگ کےفرائض انجام دیئے
  • پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد
  • راجہ ریاض کی میزبانی میں سماجی رابطہ کمیٹی کی فکری اورسماجی نشست
  • بوٹس کی فوج: ڈیجیٹل منافقت
  • سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی پاکستان آمد، مذہبی ہم آہنگی پر اہم گفتگو متوقع
  • عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
  • متنازع ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں، سرکاری وکیل