معیشت بہتر ہورہی ہے‘ مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے‘ نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے۔نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی آسانی فرمارہا ہے اور معیشت بہتر ہوتی نظرآرہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی اور مزیدکمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے، تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں، ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، عوام کو تکلیفیں نہ جھیلنا پڑتیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قیادت، جماعت اورپنجاب کے عوام کا اعتماد بڑی ذمے داری ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی عوامی خدمت کے معیار پر پورا اترنا آسان نہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں‘مریم نواز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں۔بچوں سے جبری مشقت کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی چائلڈ لیبر کے واقعات انسانیت کے لیے ایک المناک حقیقت ہیں جو معاشرے کے باشعور افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، بچوں کے ہاتھ میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں نہ کہ اوزار یا اینٹیں۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کم سنی میں تعلیم کے بجائے مشقت اٹھانے پر مجبور بچے ہر مہذب معاشرے کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں، اگر ہم اپنے معصوم بچوں کا بچپن محفوظ نہ بنا سکے تو آنے والے کل میں ہمارا معاشرہ مفید شہریوں سے محروم رہ جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے چائلڈ لیبر کو محض ایک سماجی مسئلہ نہیں بلکہ نسلوں کے مستقبل کا سنگین سوال قرار دیا۔
وزیر اعلی نے واضح انداز میں کہا کہ چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ ’’بچے میری ریڈ لائن ہیں‘‘، پنجاب حکومت بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی نافذ کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلا ورچوئل چائلڈ سیفٹی سٹیشن قائم کر کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبری مشقت سے نجات دلا کر ان بچوں کو تعلیم کی طرف لایا جا رہا ہے تاکہ وہ روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔مریم نواز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ایسا پنجاب دیکھنا چاہتی ہیں جہاں ہر بچہ مزدوری نہیں بلکہ تعلیم حاصل کرے اور قوم کا مستقبل سنوارے۔