جلاوطن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس پر دہشتگردوں کو جنم اور لاقانونیت کو فروغ دینے کا الزام لگادیا۔

گزشتہ سال کی طلبا کی بغاوت میں مارے گئے 4 پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے زوم کے ذریعے بات کرتے ہوئے حسینہ واجد نے ملک کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو ایک بلوائی قرار دیتے ہوئے (بھارت سے) وطن واپس آکر انصاف حاصل کرنے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت قتل عام پر مقدمات میں مطلوب حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، بی این پی

یاد رہے کہ حسینہ واجد 5 اگست 2024 کو اپنی برطرفی کے بعد ہندوستان فرار ہوگئی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ (پولیس والوں کے) قتل انہیں اقتدار سے ہٹانے کی سازش کا حصہ تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محمد یونس نے انکوائری کمیٹیوں کو تحلیل کیا اور تشدد کو فعال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کو تباہ کر رہے ہیں۔

پولیس افسران کی موت اس وقت ہوئی تھی جب حسینہ واجد کی حکومت نے متنازعہ کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبا کے احتجاج پر کریک ڈاؤن کیا تھا جس کی وجہ سے بعد میں سابق وزیراعظم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا

حسینہ واجد کے بیان کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوستان سے ان کی حوالگی اولین ترجیح ہے۔

یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے کہا کہ قتل اور گمشدگی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں حسینہ واجد کی انتظامیہ پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کون ہیں؟

پریس سیکریٹری نے کہا کہ بھارت پر حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے حسینہ واجد کی وطن واپسی کی باضابطہ درخواست کی ہے تاہم بھارت نے اب تک اس کا جواب نہیں دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش چیف ایڈوائزر محمد یونس شیخ حسینہ واجد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد حسینہ واجد کی محمد یونس بنگلہ دیش انہوں نے

پڑھیں:

بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • یمن، بنگلہ دیش، کینیڈا، پاکستان سمیت ساری دنیا بھارتی دہشتگردی سے واقف ہے، میجر جنرل (ر) زاہد محمود
  • دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کا عزم
  • سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
  • بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن
  • بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، بہتر کریڈٹ ریٹنگ، مہنگائی میں کمی اہم کامیابیاں: وزیر خزانہ
  • سکھ فارجسٹس کے سربراہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا
  • سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا
  • پہلگام واقعے میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں، غلام محمد صفی
  • علاقائی راہداریوں، تجارتی روابط اور جنوبی-جنوبی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
  • ملک کا نظام لاقانونیت کا شکار ہے، عمران سے ملاقات نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ برہم