چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس وقت 44 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے تقصان پر 240 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ ابرار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے وِل ینگ 107، ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ تجربہ کار کین ولیمسن ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
ٹام لیتھم اور گلین فلپس کریز پر موجود ہیں، ٹام لیتھم 87 اور گلین فلپس 17 رنز بنا چکے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ دوسری اننگز میں یہاں اوس پڑتی ہے، کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں، ہم دفاعی چیمپئن ہیں اس لیے تھوڑا دباؤ ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں، وکٹ اچھی لگ رہی ہے رات میں اوس ہوگی۔
TagsImportant News from Al Qamar.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
صوبہ بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
کلیم اختر:صوبہ بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، متعلقہ اداروں نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کر کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2950 دکانداروں کیخلاف کارروائیاں کر کے 28 افراد کو گرفتار کیا گیا،182 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے،2740 افراد کو جرمانے عائد کئے گئے،ضلع لاہور میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 92 دکانداروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
انتظامیہ نے7دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، 3 افراد گرفتار کرادئیے۔
نوید شہزاد مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔