بھرتی کے لیے آنے والے نوجوانوں پر لاٹھی چارج، متعدد امیدوار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
جہلم میں پولیس بھرتی کے لیے آنے والے امیدوار لڑکوں اور لڑکیوں پر پولیس ملازمین نے لاٹھی چارج کر دیا، امیدوار جی ٹی روڈ پر سراپا احتجاج بن گئے۔
جہلم میں پنجاب پولیس میں بھرتی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، امیدواروں کو دوڑ کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلایا گیا تھا، دوڑ کا مرحلہ مکمل ہونے سے قبل ہی امیدوار لڑکے اور لڑکیاں سراپا احتجاج بن گئے اور جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔
مظاہرین نے کہا کہ پولیس ملازمین نے افسران کے حکم پر لاٹھی چارج شروع کر دیا، جس سے متعدد امیدوار زخمی اور بے ہوش ہو گئے۔
انہوں نے اسکروٹنی کمیٹی پر الزام لگایا کہ دوران دوڑ من پسند امیدواروں کو فیور دی جا رہی تھی، متاثرہ امیدواروں نے حق تلفی کی نشاندہی کی تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، متاثرہ امیدواروں نے حکام سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بھرتی کے لئے آنے والے امیدوار پر کسی قسم کے تشدد کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور:مزدور کا کام سے چھٹی کرنا جرم بن گیا، مِل مالک نے اپنے ساتھیوں سے نوجوان پر وحشیانہ تشدد کروایا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
نجی اسٹیل مل میں مزدور پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مناواں کے علاقے میں چھٹی کرنے پر نوجوان کو ملزمان قابو کیے ہوئے ہیں اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ آفتاب نے اسٹیل مل سے چھٹی کر کے دوسری مل میں مزدوری کی، جس پر مِل مالک عمر نے ساتھیوں سمیت نوجوان پر تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مزدور آفتاب نے خود پر ہونے والے تشدد کی درخواست واپس لے لی ہے۔ آفتاب لوہا فیکٹری میں کام کرتا تھا، جس نے فیکٹری سے ایک لاکھ 95 ہزار ایڈوانس لے کر نوکری چھوڑ دی ۔
آفتاب اپنے ساتھیوں کو کسی اور جگہ کام پر لگوانے کے لینے فیکٹری آیا ، جہاں فیکٹری مالک عمر نے مبینہ طورپر آفتاب کو فیکٹری میں تشدد کا نشانہ بنوایا، جس کے بعد آفتاب کی تھانہ مناواں میں درخواست پر پولیس مل مالک عمر کو تھانے لے آئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ مزدور آفتاب نے مبینہ طور پر فیکٹری مالک سے مزید رقم لے کر درخواست واپس لے لی۔ مزدور نے تحریری طور پر پولیس کو کارروائی نہ کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کردیا ہے۔