پاک ترکیہ مشترکہ فوجی مشق ’’ اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو دو ہفتے جاری رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی 2 جنگی ٹیموں اور سپیشل فورسز، جمہوریہ ترکیہ کے تمام 36 رینگ نے مشق میں حصہ لیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جبکہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور دوستانہ ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا، مشق میں شریک فوجی دستوں نے اس مشترکہ تربیت سے بھرپور استفادہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان اور ترکیہ لازم و ملزوم ہیں،ترک پارلیمانی رہنما علی شاہین کا پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی پیغام
پاکستان اور ترکیہ لازم و ملزوم ہیں،ترک پارلیمانی رہنما علی شاہین کا پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
انقرہ/اسلام آباد (شبانہ ایاز سے) ترکیہ پاکستان فرینڈشپ گروپ کے پارلیمانی لیڈر، ترک اور نیٹو اسمبلی کے رکن، اور پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے والے علی شاہین نے 14 اگست کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے محبت اور یکجہتی کا اردو زبان میں خصوصی پیغام جاری کیا۔ علی شاہین نے اپنے پیغام میں کہامیں علی شاہین، ترکیہ، انقرہ سے اور ترکش اسمبلی کا نمائندہ، تمام ترکیہ کی جانب سے پاکستان، پاکستانی دوستوں اور عوام کے لیے اپنے دل کی محبت، احترام اور سلام پیش کرتا ہوں۔”انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن دونوں ممالک کے لیے اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ پاکستان کا یومِ آزادی ہے اور اسی دن ترکیہ میں حکمران جماعت آق پارٹی کی سالگرہ بھی منائی جاتی ہے۔”ہم یہ نیک اور شاندار دن ترکیہ اور پاکستان میں ایک ساتھ مناتے ہیں۔ میرے نزدیک پاکستان اور ترکیہ ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتے۔
علی شاہین نے اپنے گلے میں پاکستانی پرچم ڈال کر محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور آخر میں نعرہ لگاتے ہوئے کہا”پاکستان زندہ باد، ترکیہ زندہ باد، پاکستان ترکیہ دوستی زندہ باد، آق پارٹی زندہ باد”انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی صدیوں پر محیط ہے اور آنے والے وقتوں میں یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 50لاکھ تک جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 50لاکھ تک جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور پی ٹی آئی اسلام آباد کا وفاقی دارلحکومت میں جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا فیصلہ عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویری کے3روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، 6افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کرینگے، صوبائی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، جنید اکبرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم