مہران یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کاآغاز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے جام شورو روڈ پر 13 ایکڑ اراضی پر بنائے جانے والے اربن فاریسٹ پبلک پارک میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں مہران یونیورسٹی خیرپور کیمپس کے پرو وائس چانسلر در محمد پٹھان اور سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس کے پر وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر حسین شاہ نے درخت لگائے اس موقع پر انہوں نے شہر حیدرآباد کے گیٹ وے پر اربن فاریسٹ پراجیکٹ کے آغاز پر میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی کاوشوں کو سراہتے کہا کہ کاشف علی شورو کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور اس پراجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو تفریح کیلئے ایک پر فضا مقام میسر آئے گا بلکہ یہ شہر کی آب و ہوا کو آلودگی سے پاک بنانے کا بھی باعث ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف نیپرا کا ایکشن: کروڑوں روپے جرمانہ عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
میڈیاذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر حیسکو پرکروڑوں روپےکاجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ حیسکو 4 اپریل 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ جمع کرائے گی، نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر حیسکو پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
نیپرا کا فیصلہ میں کہنا تھا کہ حیسکو کےخلاف شوکاز نوٹس کے بعد کارروائی کی گئی۔ اس سے قبل 12 ستمبر کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اضافی بجلی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر 2 سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کےخلاف ایکشن لیتے ہوئے مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا تھا۔
نیپرا نے فیصلے میں کہا تھا کہ اضافی بلنگ پر گیپکو کو20 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، جبکہ گیپکو کو صارفین سے وصول کردہ اضافی رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ جبکہ نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر سیپکو پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، سیپکو 4 اپریل 2024 سے اب تک یومیہ ایک لاکھ جرمانہ جمع کرائے گی۔