کراچی کے نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار ٹریلر نے کار، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی پل کی جانب جاتے ہوئے تیز رفتار ٹریلررجسٹریشن نمبرایس ایم اے 129 نے عقب سے کار، موٹرسائیکل اور رکشے کو ٹکرماردی، حادثے کے نتیجے میں سیاہ رنگ کی کار رجسٹریشن نمبربی ایم 4598 پل پر لگی آہنی باڑ توڑتے ہوئے پل سے نیچے لوہے کے پائپوں پر جا گری۔

حادثے میں گاڑی میں سوار باپ، بیٹا موقع پرجاں بحق اورایک بیٹا زخمی ہوگیا جنہیں پہلے نجی اسپتال اوربعدازاں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے میں رکشہ ڈرائیوربھی شدید زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد نیٹی جیٹی پل پربدترین ٹریفک جام ہو گیا اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اوربدترین ٹریفک جام ہو گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 62 سالہ محمد اشرف ولد عبداللہ ان کا بیٹا 40 سالہ نوید محمد اشرف شامل ہیں، حادثے میں متوفی محمد اشرف کا دوسرا بیٹا عثمان محمد اشرف اورایک رکشہ ڈرائیورشمس الحہی زخمی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ اوڈاکس نفیس الرحمن نے بتایا خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے متوفی محمد اشرف صنعت کارہیں اورڈیفنس واقعے اپنی رہائش گاہ سے سائٹ ایریا میں واقع اپنی فیکٹری اشرف انٹرپرائزجا رہے تھے کہ نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی کی جانب جاتے ہوئے ٹریلر نے گاڑی، موٹر سائیکل اوررکشے کو ٹکر ماردی۔

ٹکر کے نتیجے میں گاڑی پل سے نیچے جا گری گاڑی میں سوار صنعت کار باپ بیٹا جاں بحق اور ایک بیٹے سمیت رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

انھوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا، پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لیکراس کی تلاش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیٹی جیٹی پل کو ٹکر

پڑھیں:

ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی

پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
  • گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے
  • کراچی؛ سپرہائی وے میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی
  • ڈمپر ڈرائیوز کی سنگدلی، ریس لگاتے ہوئے ایک کار کو کچل دیا، کار سوار خاندان شدید زخمی
  • کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی