آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ کو ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے
پڑھیں:
اے ٹی سی اسلام آباد نےشبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملے سے متعلق کیسزکی سماعت جج طاہرعباس سپرا نے کی۔
سماعت کے دوران شبلی فراز عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا، جبکہ سابق وزیر قانون راجا بشارت سمیت دیگر نامزد رہنما عدالت میں موجود تھے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حاضر ہونے والے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں، جن کی کارروائی جاری ہے۔