جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس، عمر ایوب سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت سوگادھا نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
منگل کے روز سوگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس میاںوالی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردیی ہے جبکہ ملزمان نے فرد جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9مئی واقعات میں ملوث 19 مجرمان کے لیے معافی کا اعلان بڑی پیش رفت نہیں، بیرسٹر گوہر
دوسری طرف اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے، ایسے میں نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملنے نہیں دیا جارہا، عدالتی پراسیس میں تاخیر ہورہی ہے، یہ اس چیز کی علامت ہے کہ ملک میں لاقانونیت ہے اور ملک میں آئین و قانون کا بول بالا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس حملہ و توڑ پھوڑ کیس، تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو تباہ کیا جارہا ہے، ہوش کے ناخن لیں، ملک کو آپ نے کمزور کرکے رکھ دیا ہے، شہبازشریف، مریم نواز اور ان کے حواریوں کو پیغام ہے کہ آپ کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، ملک پہ رحم کریں، نئے الیکشن مسائل سے نکلنے کا واحد حل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسداد دہشتگردی پاکستان پی ٹی آئی توڑ پھوڑ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سرگودھا عمر ایوب فرد جرم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی پاکستان پی ٹی ا ئی توڑ پھوڑ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سرگودھا عمر ایوب جوڈیشل کمپلیکس اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
پشاور:خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔ گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق
علاوہ ازیں ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Post Views: 1