دیامر ڈیم متاثرین کی آواز صدر زرداری اور بلاول تک پہنچاؤں گا، امجد حسین ایڈووکیٹ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
چلاس میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ اگر سنجیدہ مذاکرات نہیں کئے گئے اور عوامی مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم استعفیٰ دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تک دیامر ڈیم کے متاثرین کی آواز پہنچاؤں گا۔ اگر سنجیدہ مذاکرات نہیں کئے گئے اور عوامی مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم استعفیٰ دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔ عوامی حقوق کے لئے کئی اقتدار قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی جانب سے احتجاجی دھرنے کے لئے چھے لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج صرف دیامر کے عوام کا نہیں بلکہ ہم سب کا احتجاج ہے، پورے گلگت بلتستان کا احتجاج ہے۔ ہم گلگت بلتستان کے تمام عوام بحیثیت قوم متحد ہیں ہم ایک دوسرے کی جان ہیں، ہماری غیرت و عزت ایک ہے۔ دیامر ڈیم کے متاثرین کا معاہدہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوا ہے، پیپلز پارٹی عوامی حقوق کا ہر حال میں تحفظ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوامی مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو آپ لوگ حکم کریں پورے گلگت بلتستان سے عوام آپ لوگوں کے احتجاج میں شامل ہونے کے لئے روانہ ہونگے اور گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں احتجاج ہو گا۔ واپڈا اور متعلقہ ادارے سنجیدہ مذاکرات کریں اور عوامی مطالبات تسلیم کریں۔ کئی بار کمیٹیاں بنائی گئیں مگر مسائل حل نہیں کئے گئے۔ ملک میں اور بھی بڑے ڈیم بنائے گئے ہیں مگر پہلے وہاں کی عوام کو مطمئن کیا گیا ہے اور انکے مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں، لہذا دیامر ڈیم کے متاثرین کے مطالبات تسلیم کر کے عوام کو مطمئن کیا جانا ضروری ہے۔ مطالبات کے حصول کے لئے پرامن دھرنے پر دیامر کے علمائے کرام، اکابرین اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ تمام مسائل کا حل بالآخر مذاکرات کے ذریعے نکلنا ہے، امید کرتے ہیں کہ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے عوامی مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوامی مطالبات تسلیم گلگت بلتستان نہیں کئے گئے پیپلز پارٹی دیامر ڈیم اور عوام کے لئے ڈیم کے
پڑھیں:
شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زہیمِن سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبا سے بھی ملاقات کی اور پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کے خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔
خطاب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیے اور عالمی تعلقات عامہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
دوسری طرف چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ہاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مس ہاؤ نے پاکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو چین یونیورسٹی