ہانیہ عامر کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری کا دیپکا پاڈوکون سے کیا تعلق ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون کا مشہورِ زمانہ آئیکونک انٹری کو ری کریٹ کیا ہے، جس وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، اداکارہ کا نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی ایک بڑا نام ہے، انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا تاہم ان کا حال ہی میں ختم ہونے والا ڈرمہ ’ کبھی میں کبھی تم‘ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟
دوسری جانب اداکارہ دیپکا پاڈوکون فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا، آج وہ شوبز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ادکارہ شمار کی جاتی ہیں، ان کی پہلی فلم کو آج بھی بڑی مقبولیت حاصل ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
اس فلم میں دیپکا پاڈوکون نے دو کردار ادا کیے تھے ایک سپر اسٹار ’شانتی پریا‘ کا اور پھر اسی کی شکل والی عام لڑکی ’سینڈی‘ کا، ان کے ہمراہ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر بالی ووڈ سے کام کی پیشکش قبول کریں گی لیکن کس شرط پر؟
فلم کا ایک سین سب سے زیادہ مشہور ہوا تھا جس میں شانتی پریا ایوارڈ شو میں گلابی لباس پہن کر اپنی کار سے اترتی ہیں اور نزاکت سے بھرپور انداز میں اپنے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی ہیں۔
ایسا ہی سین پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر نے ری کریٹ کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہے، ہانیہ نے اس سین کو کریٹ کرنے کے لیے گولڈن گاؤن پہن رکھا ہے جبکہ انہیں دییکا کی طرح گاڑی سے باہر نکلتے ہاتھ لہراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ صارف کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر جس سے متاثر ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ اسٹار دیپکا پاڈوکون ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئیکونک انٹری انٹرٹینمنٹ اوم شانتی اوم بالی ووڈ بھارت پاکستان دیپیکا پڈوکون ڈبل رول ری کریٹ شانتی پریا لولی ووٖڈ ہانیہ عامر ویڈیو وائرل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئیکونک انٹری انٹرٹینمنٹ اوم شانتی اوم بالی ووڈ بھارت پاکستان دیپیکا پڈوکون ڈبل رول ری کریٹ شانتی پریا ہانیہ عامر ویڈیو وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر بالی ووڈ
پڑھیں:
کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔